The first smartphone with deca core CPU is coming in mid October

The First Smartphone With Deca Core CPU Is Coming In Mid October

ڈیکا کور کے ساتھ پہلا سمارٹ فون

میڈیا ٹیک ہائی اینڈ ڈیکا کور ہیلیو ایکس 20 چپ سیٹ(تفصیلات اس صفحے پر) سمارٹ فون کو اسی سال اکتوبر کے وسط میں لانچ کیا جائے گا۔ یہ چپ سیٹ ایلی فون(Elephone) پی 9000 میں لگا ہوگا۔امید ہے کہ یہ چینی سمارٹ فون 20 اکتوبر کو 500 امریکی ڈالر کی قیمت کے ساتھ لانچ ہوگا۔
میڈیا ٹیک ہیلیو ایکس 20 ڈیکا کور چپ سیٹ کا ماڈل نمبر MT6797ہے۔

یہ میڈیا ٹیک ایکس 10 کے ماڈل نمبر MT6795اوکٹا کور پروسیسر کے بعد سامنے آیا ہے۔
ہیلیو ایکس 20 میں پہلی بار ٹرائی کلسٹر آرکیٹکچر استعمال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں دو کورٹیکس-اے 72 پروسیسر کور جن کلاک سپیڈ 2.5 گیگا ہرٹز ہے، یہ دو کورز انتہائی کارکردگی دکھانے کے لیے ہیں۔ چار کورٹیکس –اے53 کورز کی کلاک سپیڈ 2 گیگا ہرٹز ہے جبکہ چار کورز کورٹیکس –اے53 کی کلاک سپیڈ 1.4 گیگا ہرٹز ہے۔ جی پی یو Mali-T800ہو گا۔ ایلی فون کی مزید تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔
ڈسپلے:5.5 انچ، 1080p ڈسپلے
ریم: 4 جی بی
سٹوریج: 32 جی بی ( کارڈ سلاٹ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے)
مین کیمرہ:20.7 میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ: 8 میگا پکسل
بیٹری:3100 ایم اے ایچ
دیگر: ڈوئل سم ڈوئل سٹینڈ بائی موڈ کے ساتھ

The first smartphone with deca core CPU is coming in mid October
تاریخ اشاعت: 2015-06-24

More Technology Articles