Twitter Agrees to Block Blasphemous Content in Pakistan

Twitter Agrees To Block Blasphemous Content In Pakistan

ٹوئیٹر پاکستان میں گستاخانہ مواد بلاگ کرنے پر رضامند ہو گیا

نیو یارک ٹائمز کے مطابق گوگل اور یو ٹیوب کے برخلاف ٹوئیٹر پاکستان میں اپنے صارفین کے لیے گستاخانہ مواد بلاک کرنے کے لیے رضامند ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی طرف سے ٹوئیٹر سے اس مواد کو ہٹانے کا کہا گیا تھا۔ پی ٹی اے کے طرف سے آفیشلی ٹوئیٹر سے رابطہ کیا گیا تھا اور خاص وجوہات کی بناء پر اس مواد کو ہٹانے کا کہا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے نے تصدیق کی ہے کہ ٹوئیٹر نے ان مواد کے غیر اخلاقی اور توہین آمیز ہونے سے اتفاق کرتے ہوئے پاکستان میں ان کو بلاک کر دیا ہے۔
ان ٹوئیٹس میں اسلام، قرآن پاک کے خلاف مواد شامل تھا جو کہ اسلام دشمنوں کی طرف سے پوسٹ کیا گیا تھا۔
پی ٹی اے کے مطابق ایسے تین اکاؤنٹ سامنے آئے تھے جن کے ذریعے ایسا مواد پوسٹ کیا جا رہا تھا اور اب پاکستان میں وہ تینوں اکاؤنٹ بلاک کر دیے گئے ہیں۔
گوگل نے یوٹیوب پر ایسے مواد کو بلاک کرنے سے منع کر دیا تھا جس کے بعد 2012 سے یوٹیوب پاکستان میں بند کر دی گی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-23

More Technology Articles