Twitter in talks to buy online music firm SoundCloud

Twitter In Talks To Buy Online Music Firm SoundCloud

ٹوئٹر کی سائونڈ کلائوڈ خریدنے میں دلچسپی

انتہائی معتبر فائنینشل ٹائمز نے بات چیت سے آگاہ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مائیکرو بلاگنگ ٹوئیٹر اربوں ڈالرز مالیت کی کئی ڈیلز کا جائزہ لے رہا ہے، جن میں موسیقی کے حوالے سے مشہور سپوٹی فائی اور انٹرنیٹ ریڈیو پنڈورا میڈیا بھی شامل ہے۔ ساؤنڈ کلاؤڈ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے صارفین میوزک اور دوسری آڈیو فائلز اپ لوڈ، ریکارڈ، پروموٹ اور شیئر کر سکتے ہیں۔

ساؤنڈ کلاؤڈ ملٹی میڈیا مواد کے حوالے سے اپنی صلاحیتیں بڑھانے کی بھر پور کوششیں کر رہی ہے۔ حال ہی میں اس نے آسٹریلیا کی نئی میوزک سٹریمنگ سروس ' وی آر ہاؤنٹڈ' کو خریدا ہے۔ اس سروس کو محض تین افراد چلا رہے تھے۔ ساؤنڈ کلاؤڈ نے ڈیل کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے جبکہ ٹوئیٹر نے ای میل کا فوری جواب نہیں دیا۔

(جاری ہے)

میوزک سٹریمنگ کمپنیوں میں ٹوئیٹر کی از سو نو دلچسپی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایپل نے جمی آیئیون اور ڈاکٹر ڈری کی ہیڈ فون اور میوزک کمپنی بیٹس کو تین ارب ڈالرز میں خرید لیا۔

آئی ٹیونز کی سیلز میں کمی کے بعد مبصرین بیٹس کی خریداری کو ایپل کی میوزک مارکیٹ میں بڑی سرمایہ کاری قرار دے رہے ہیں۔ پنڈورا میڈیا اور سپوٹی فائی نے بہت تیزی سے ترقی کی منازل طے کی ہیں جبکہ ایپل کا آٹھ مہینے پرانا آئی ریڈیو بھی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-06-05

More Technology Articles