Twitter is reportedly planning to spread its ads to third-party sites

Twitter Is Reportedly Planning To Spread Its Ads To Third-party Sites

گوگل ایڈسنس کے بعد۔۔۔ ٹوئٹر کا دوسری ویب سائٹس اور ایپلی کیشن سے اشتہارات شیئر کرنے کا منصوبہ

ایڈسنس کی طرز پر ٹوئیٹر نے بھی اپنی کمائی میں دوسروں کو حصہ دار بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ظاہر ہے اس اقدام سے ٹوئیٹر کی اپنی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا۔سی ای ایس 2015 میں ٹوئیٹر نے ارادہ ظاہر کیا کہ وہ دوسری ویب سائٹس یا ایپلی کیشن کی مدد سے اپنے اشتہارات دوسری ویب سائٹ پر بھی دکھائے گا۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ حصہ داروں کے منافع میں اضافہ کرنے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے۔
ٹوئیٹر کے اشتہارات تھرڈ پارٹی پبلیشر کی ٹوئیٹس میں ہی شامل ہونگے۔ٹوئیٹر کا یہ اقدام ابھی تک منصوبہ بندی کے مراحل میں ہے، مگر ممکنہ طور پر ای ایس پی این، سپورٹس سنٹر اور فلپ بورڈ جیسی سائٹس اور ایپ ٹوئیٹر کے بزنس پارٹنرز میں شامل ہونگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-12

More Technology Articles