Two unknown Lenovo devices make a visit at TENAA in China

Two Unknown Lenovo Devices Make A Visit At TENAA In China

لینوو خاموشی سے دو نئی ڈیوائسسز پر کام کر رہاہے

لینوو بڑی خاموشی سے کم قیمت اور درمیانی قیمت کے سمارٹ فونز کی تیاری پر کام کر رہاہے۔چین کی ریگولیٹری اتھارٹی ٹینا(TeNNAA) پر لینوو کے دونئے سمارٹ فون کی تفصیلات آئیں ہیں۔ ٹینا نئے آنے والے سمارٹ فون کی تصاویر لیک کرنے کے حوالےسے کافی بدنام ہو گئی ہے۔
اس ویب سائٹ سے پتہ چلا ہے کہ لینوو اے5600 پچھلے ورژن 5500 کا بہتر ورژن ہے۔

(جاری ہے)

لینوو اے5600 ایک 4جی فون ہے جو ڈوئل سم میں TDD-LTE اور FDD-LTEبیڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔

اس اینڈریوڈ سمارٹ فون کی کپیسٹیو کیز سکرین کے نیچے ہیں۔
لینوو PB1-770N بھی ڈوئل سم سمارٹ فون ہے۔ یہ بھی 4 جی نیٹ ورک کے TDD-LTE اور FDD-LTE بینڈز کو سپورٹ کرتی ہیں۔ایک سلاٹ میں یہ سمارٹ فون سی ڈی ایم اے نیٹ ورک کو بھی سپورٹ کرے گا۔ یہ سمارٹ فون بھی اینڈریوڈ بیسڈ ہے اور یہ فیبلٹ کے طور پر منظر عام پر آئے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-06

More Technology Articles