Upcoming Android TV gets detailed before announcement

Upcoming Android TV Gets Detailed Before Announcement

گوگل کے نئے ’’اینڈرائیڈ ٹی وی‘‘کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

گوگل کی جانب سے لانچ کیے جانے والے اینڈرائیڈ ٹی وی کے متعلق تفصیلات اور سکرین شاٹس سامنے آگئے ہیں۔ گوگل اینڈرائیڈ ٹی وی پہلے سے موجود مختلف ٹی وی سروسز جیسے اپیل ٹی وی، ایمازون فائر ٹی وی اور روکو وغیرہ کی طرح تفریحی سہولیات فراہم کرے گا، اور بذریعہ انٹرنیٹ صارف کے ٹی وی پر ہائی کوالٹی ٹی وی چینل،یو ٹیوب اور دیگر آن لائن سروسز فراہم کرے گا۔


اینڈرائیڈ ٹی وی کمپیوٹنگ پلیٹ فارم کی بجائے ایک تفریحی انٹر فیس فراہم کرے گا۔اس کا ’’ یو آئی‘‘یعنی صارف کے استعمال کی سکرین اینڈرائیڈ سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس سے خاصا مختلف ہوگا۔
گوگل نے کہا ہے کہ ہر ممکن حد تک اس کو آسان اور قابلِ تفریح بنانے کی کوشش کی ہے۔گوگل کی طرف سے ڈولپرز کو ہدایت دی گی ہے کہ وہ ایسے ایپس بنائیں جوکہ کارڈ بیس اینڈرائیڈ ٹی وی کے انٹر فیس کے ساتھ میچ کرے۔

(جاری ہے)

دوسرے ایپس میں گوگل پلے، موویز، یوٹیوب، ہینگ آؤٹ، نیٹ فلک، پینڈورا، وغیرہ شامل ہیں۔ ویڈیو گیمز کی شمولیت بھی متوقع ہے۔
دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اینڈرائیڈ ٹی وی مشہور، اور سستی کروم کاسٹ ایچ ڈی ایم آئی ڈونگل میں دستیاب ہوگا۔اس کا مطلب یہ ہے دلچسپی رکھنے والے ڈیولپرز کو دو پلیٹ فورمز ہونے کی وجہ سے دو مختلف انٹر فیس بنانے ہونگے۔
ایمازون فائیر ٹی وی کی طرف ریمورٹ کی مدد سے اس کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔ ریمورٹ میں گیمز کو کنٹرول کرنے کی خصوصیات بھی شامل ہوں گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-07

More Technology Articles