US Court Orders Google to Remove Anti-Islamic Film from YouTube

US Court Orders Google To Remove Anti-Islamic Film From YouTube

امریکی عدالت نے یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم اتارنے کا حکم دے دیا

امریکی عدالت نے یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم ’’Innocence of Muslims‘‘ فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ گوگل کو عدالت کی طرف سے چوبیس گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے، اور حکم دیا گیا ہے کہ گوگل اس بات کی یقن دہانی کروائے کہ دوبارہ اس فلم کو یو ٹیوب پر جاری نہ کیا جائے۔
یہ فلم مسلمانوں کے احتجاج کے باعث نہیں اتاری گئی، بلکہ اسمیں کام کرنے والی ایک اداکارہ کی شکائیت پر اتاری گئی ہے جس نے عدالت میں یہ درخواست دی تھی کہ اسکے ساتھ فلم کے ہدایت کاروں نے دھوکہ کیا ہے۔

اسے بتایا گیا تھا کہ صحرا کے جنگجوئوں کے بارے میں ایک فلم بنائی جا رہی ہے، جسمیں اسکا مرکزی رول ہے، لیکن بعد میں اسکی آواز تبدیل کرکے اس فلم کو مسلمانوں کیخلاف بنا دیا گیا، جس سے کروڑوں مسلمانوں کو تکلیف پہنچی ہے، اسلیئے اسے فوراََ اتارنے کا حکم دیا جائے۔

(جاری ہے)


گوگل نے اس فیصلے کیخلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کیا ہے ، اس سے قبل وائیٹ ہائوس اور امریکہ محکمہ خارجہ کی درخواستوں کے باوجود گوگل نے یہ ویڈیو اپنے سرورز سے نہیں اتاری، جسکے نتیجے میں اسکی سروسز متعدد مسلم ممالک میں بند کر دی گئیں، پاکستان میں ابھی تک یو ٹیوب اسی وجہ سے بند ہے۔


اگر گوگل یہ ویڈیو اپنے سرورز سے اتار دیتا ہےاور مزید قانونی جنگ نہیں لڑتا تو امید ہے کہ اگلے چند دنوں میں پاکستان میں یو ٹیوب پر لگا بین اُتار دیا جائے گا.

تاریخ اشاعت: 2014-02-27

More Technology Articles