U.S. military social media accounts apparently hacked by Islamic State sympathizers

U.S. Military Social Media Accounts Apparently Hacked By Islamic State Sympathizers

امریکی فوج کی سنٹرل کمانڈ کے ٹوئیٹراور یوٹیوب اکاؤنٹس ہیک

داعش کے ایک حامی گروپ نے امریکی فوج کی سنٹرل کمانڈ کے ٹوئیٹر اور یوٹیوب اکاؤنٹس ہیک کر لیے۔ اکاؤنٹس کو ہیک کرنے کے بعد اس سے چین اور شمالی کوریا کے حوالے سے بظاہر خفیہ دستاویز اور پروپیگنڈہ ویڈیوز بھی جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

ہیکروں نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ سائبر خلافت کا سائبر جہاد جاری رہے گا۔ ایک دوسرے پیغام میں کہا کہ ’امریکی فوجیو، ہم آ رہے ہیں، اپنے پیچھے نظر رکھو۔
سنٹرل کمانڈ کا ایک فیس بک اکاؤنٹ بھی ہے مگر ہیکنگ کی اس کاروائی میں وہ محفوظ رہا۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-14

More Technology Articles