What is HTTP/2 and is it going to speed up the web

What Is HTTP/2 And Is It Going To Speed Up The Web

HTTP/2 کیا ہے؟

بابائے ویب سر ٹم برنرز لی کے بنانے ایچ ٹی ٹی پی میں 1999 کے بعد پہلی بڑی تبدیلی عمل میں آئی ہے۔ ایچ ٹی ٹی پی کا نیا ورژن ایچ ٹی ٹی پی /2 کے نام سے سامنے آیا ہے۔

ایچ ٹی ٹی پی /2 کیا ہے؟
ایچ ٹی ٹی پی /2 ، ایچ ٹی ٹی پی کا اگلا ورژن ہے۔ اس کی بنیاد گوگل کے SPDY (پڑھنے میں سپیڈی) پر رکھی گئی ہے۔سپیڈی ایک اوپن نیٹ ورک پروٹوکول ہےجسے گوگل نے ویب کے مواد کی منتقلی کے لیے بنایا ہے۔

سپیڈی کے استعمال کا مقصدویب پیج کے لوڈ ہونے اور براؤنگ کے عمل کو تیز کرنا ہے۔

ایچ ٹی ٹی پی / 2 نیا معیار ہے جو موجودہ پروٹوکول ایچ ٹی ٹی پی 1.1 کی جگہ لے گا۔

فرق کیا ہے؟
ایچ ٹی ٹی پی/2 جدید پروٹوکول ہے جو نئے طریقے سے براؤزر اور سرور کے درمیان ڈیٹا منتقل کرے گا جس سے براؤزنگ اور پیج لوڈ ہونے کی رفتار تیز ہوگی۔

(جاری ہے)

نئے ورژن میں سرور اس سے کئی زیادہ ڈیٹا صارفین کو بھیج سکیں گے جتنا صارفین کا براؤزر درخواست کرے گا۔ اس سے پہلے صارف کا براؤزر اس وقت تک ڈیٹا کی درخواست بھیجتا رہتا ہے جب تک پیج مکمل طور پر لوڈ نہ ہو جائے۔اس کے علاوہ نیا ورژن ایک ویب سائٹ سے ایک وقت میں ڈیٹا کے تھوڑے سے حصے کے لیے بھی درخواست کر سکتا ہے۔

2016 کے شروع میں ہی گوگل، فیس بک، ٹوئیٹر اور یاہو جیسی کئی ویب سائٹ ایچ ٹی ٹی پی / 2 کے استعمال کو شروع کر دیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-20

More Technology Articles