WhatsApp starts rolling out voice calling feature

WhatsApp Starts Rolling Out Voice Calling Feature

وٹس ایپ نے وائس کال کی سہولت متعارف کرا دی

لمبے عرصے کے انتظار کے بعد وٹس ایپ نے وائس کال کی سہولت متعارف کرا ہی دی۔ ابھی یہ سروس بھارت کے منتخب صارفین ہی استعمال کر سکیں گے مگر امید ہے کہ وٹس ایپ بہت جلد اسے ہرصارف کے لیے ایکٹیو کر دے گا۔

(جاری ہے)


اس وقت اگر کسی کے پاس یہ فیچر ایکٹیو ہے اور وہ کسی دوسرے کو کال کرے تو جس کے پاس کال کی جائے اس کے پاس بھی وائس کال کا فیچر ایکٹیو ہو جاتا ہے، یہ بالکل دعوت نامے(Invitation) کی طرح ہے ۔

اس سروس کےلیے وٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن کا ہونا بھی ضروری ہے۔
وائس کال کے سکرین شاٹ کے مطابق وٹس ایپ کال کے لیے الگ سکرین استعمال کر رہا ہے۔یہ انٹرفیس اسی طرح کا ہے جیسا کہ دسمبر میں انٹرنیٹ پر وٹس ایپ وائس کال کی لیک ہوئی خبروں میں دکھایا گیا ہے۔
بھارتی چیٹ ایپ ہائیک ، وٹس ایپ سے پہلے ہی بھارت میں وائس کال متعارف کرا چکی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-02

More Technology Articles