Youtube is Banned in Pakistan on Supreme Court Orders

Youtube Is Banned In Pakistan On Supreme Court Orders

یوٹیوب سپریم کورٹ کے حکم پر بند کی گئی، فیس بک نے تعاون کیا، گوگل نے نہیں۔۔۔ حکومت کا موقف

قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ سائبر کرائم کا بل کابینہ کے پاس ہے قانون بنتے ہیں سائبر کرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی، یو ٹیوب سپریم کورٹ کے حکم پر بند کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ توہین آمیز فلم مسلمانوں کی معصومیت ستمبر 2012ء میں یو ٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی جس پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے گوگل اور فیس بک کی انتظامیہ سے رابطہ کیا تاہم انہوں نے اس توہین آمیز فلم کو بلاک کرنے سے انکار کر دیا جبکہ فیس بک کی انتظامیہ نے ویب سائٹ لنکس کو بلاک کرنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایسا کوئی فنی حل نہیں ہے جس سے انٹرنیٹ پر قابل اعتراض مواد کو 100 فیصد بلاک کیا جا سکے۔ اب تک 31 ہزار 819 قابل اعتراض لنکس بلاک کئے جا چکے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-24

More Technology Articles