CHAIRMAN PITB UMAR SAIF AMONG TOP 500 MOST INFLUENTIAL MUSLIMS AROUND THE WORLD

CHAIRMAN PITB UMAR SAIF AMONG TOP 500 MOST INFLUENTIAL MUSLIMS AROUND THE WORLD

چیئرمین پی آئی ٹی بی، عمر سیف دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں میں شامل

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے موجودہ چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف کا نام دنیا کی سرفہرست 500 بااثر شخصیات میں شامل ہوگیا ہے۔
دنیا کے 500 بااثر ترین شخصیات کی یہ فہرست رائل اسلامک سٹریٹیجک سٹڈیز سنٹر نے ترتیب دی ہے۔ اس سال اس فہرست میں پاکستان سے 3 نام شامل ہوئے ہیں۔
فہرست میں شامل ہونے والے افراد میں پروفیسر عطا الرحمٰن، جو صدر پاکستان اکیڈمی آف سائنس اور یونیسکو سائنس پرائز جیتنے والے پہلے مسلمان ہیں، ڈاکٹر عبدلقدیر، جو پاکستان میں ایٹمی پروگرام کے بانی ہیں اور ڈاکٹر عمر سیف شامل ہیں۔


ڈاکٹر عمر سیف کا نام ، ڈاکٹر عطا الرحمٰن اور ڈاکٹر عبدالقدیر کےناموں کے ساتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سیکشن میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں پاکستان واحد ایشیائی ملک ہے، جس کے ایک سے زائد سائنسدانوں نے اس فہرست میں جگہ بنائی ہے۔
حکومت پنجاب نے حالیہ دور میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے جو بھی منصوبے شروع کیے ہیں، ان کے پیچھے ڈاکٹر عمر سیف اور پی آئی ٹی بی کا ہی ہاتھ ہے۔

مارچ 2015 تک پی آئی ٹی بی نے ڈاکٹر عمر سیف کی سربراہی میں تین سالوں میں 173 پراجیکٹس مکمل کیے تھے۔
صوبہ پنجاب میں تعلیم اور صحت کےحوالےسےشروع کیے گئے ٹیکنالوجی پراجیکٹس کےپیچھے بھی ڈاکٹر عمر سیف کا ہی ذہن کارفرما ہے۔ انہوں نے حکومتی سرپرستی میں پلان 9، پلان ایکس اور ٹیک ہب کنکٹ جیسے منصوبے شروع کیے۔
پی آئی ٹی بی کے سربراہ کے علاوہ ڈاکٹر عمر سیف انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی، لاہور کے وائس چانسلر اور ایم آئی ٹی کے 50 ملین ڈالر پراجیکٹ Oxygen کے اہم ممبر بھی ہیں۔

ان کے کام کو مقامی سطح پر ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔ 2010 میں ورلڈاکنامک فورم میں انہیں ینگ گلوبل لیڈر نامزدکیاگیا۔ 2011 میں انہیں ایم آئی ٹی نے انہیں دنیا کے Top Young Innovatorsبرائے سال 2011 کی فہرست میں شامل کیا گیا۔2014 میں حکومت پاکستان نے انہیں تیسرے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازا۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-15

More Technology Articles