how much tech companies pay to protect their CEOs from security threats

How Much Tech Companies Pay To Protect Their CEOs From Security Threats

اٹیکنالوجی کمپنیاں اپنے سی ای اوز کی حفاظت پر کتنا خرچ کرتی ہے؟

دنیا کی بڑی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے بجٹ بہت سے ترقی پذیر ممالک سے زیادہ ہوتے ہیں۔ آمدن اور اثاثہ جات کے لحاظ سے بھی بڑی ٹیک کمپنیاں کئی کئی ملکوں سے بہتر ہیں۔ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سی ای اوز کے فیصلے دنیا کے کئی چھوٹےملکوں کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ یہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں اپنے سی ای اوز کی اہمیت کے پیش نظر اُن کی حفاظت سے بھی غافل نہیں رہتیں۔

سیاستدانوں کی طرح اس سی ای اوز کو بھی سیکورٹی خطرات لاحق ہوتے ہیں۔
سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں داخل کیے گئے گواشواروں سے جہاں بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی دوسری معلومات ملتی ہیں، وہاں یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے اپنے سی ای اوز اور دوسرے اہم عہدے داروں کو درپیش سیکورٹی کے خطرات سے نپٹنے کے لیے کتنا خرچ کیا۔

(جاری ہے)


ذیل میں سیکورٹی کمپنیوں اور اُن کے اپنے سی ای اوز پر خرچ ہونے والے اخراجات کی تفصیل دی جا رہی ہے۔


• یاہو کی سی ای او میریسا میئر کی حفاظت پر2014 میں 26,891ڈالر خرچ کیے گئے۔
• انٹل نے اپنے سابقہ صدر اور موجودہ سی ای او کی حفاظت پر 2015 میں 51,600ڈالر خرچ کیے۔
• ٹوئٹر نے اپنے سی ای اوز کی حفاظت کے لیے 2015 میں 111,930ڈالر خرچ کیے۔
• ایپل کے سی ای او ٹم کک کی حفاظت کےلیے 2015 میں 209,151ڈالر خرچ کیے گئے۔
• گوگل کے ایگزیکٹو چیئرمین ایرک کی حفاظت کے لیے 2014 میں 303,142 ڈالر خرچ کیےگئے۔

• فیس بک کے مارک زکر برگ کی سیکورٹی کا 2014 کا خرچ 610,454ڈالر رہا۔
• آئی بی ایم کی سی ای او کی سیکورٹی پر 2015 میں 617,794ڈالر خرچ کیے۔
• سیلز فورس کے سی ای او کی سیکورٹی پر 2015 میں 1,449,882ڈالر خرچ کیے گئے۔
• اوریکل کے بانی لیری ایلی سن کی سیکورٹی پر 2015 میں 1,530,601 ڈالر خرچ کیے گئے۔
• ایمزون کے سی ای او جیف بیزوس کی سیکورٹی پر 2015 میں 1,600,000ڈالر خرچ کیے گئے۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-18

More Technology Articles