Mark Zuckerberg Gets Employees To Blow-Dry His Armpits, Claims New Book

Mark Zuckerberg Gets Employees To Blow-Dry His Armpits, Claims New Book

مارک زکربرگ نے بغلیں سکھانے کے لیے بھی عملہ رکھ لیا

مارک زکربرگ کے ملازمین میں ایسے افراد بھی موجود ہیں، جو بڑی تقریبات اور تقریروں سے پہلے فیس بک کے مالک کی بغلیں سکھاتے ہیں تاکہ انہیں پسینہ نہ آئے۔
35سالہ مارک زکر برگ 2010 میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران پسینہ پسینہ ہو گئے تھے اور باقاعدہ پریشان بھی نظر  آئے۔

(جاری ہے)


ٹیکنالوجی  جرنلسٹ سٹیون لیوی نے اپنی کتاب Facebook: The Inside Story میں دعویٰ کیاہےکہ مارک زکر برگ کو اپنا عوامی تاثر بہتر بنانے کے لیے  کافی رقم خرچ کرنا پڑتی ہے۔

اُن کے عملے میں موجود ملازمین بڑی تقریبات اور  عوامی مجمع میں تقاریر سے پہلے اُن کی بغلیں سکھاتے ہیں۔
اس حوالے سے پوچھے جانے پر فیس بک کی ترجمان لز بورجیویس نے بزنس انسائیڈر کو بتایا ”مجھے شک ہے    کہ یہ سچ ہے اور اگر ہوا تو یہ ہماری کمیونی کیشن کی ٹیم کی درخواست پر ہوگا  لیکن ایک بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ جو کوئی گرے  ٹی شرٹ پہنتا ہے، اسے اچھی طرح سمجھ سکتا ہے“۔
تاریخ اشاعت: 2020-02-21

More Technology Articles