rafay baloch in black hat conference

Rafay Baloch In Black Hat Conference

پاکستانی ہیکر کا اعزاز

رافع بلوچ کا شمار پاکستان کے انتہائی قابل فخر نوجوانوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو مثبت مقاصد کے لیے استعمال کرکے نہ صرف خود نام کمایا بلکہ ملک کا نام بھی روشن کیا ہے۔ رافع بلوچ کو تل ابیب، اسرائیل کی سیکورٹی انفارمیشن رپورٹس شائع کرنے والی کمپنی چیک مارکس(CheckMarx)سال 2014 کے پانچ سرفہرست وائٹ ہیٹ ہیکرز میں شامل کر چکی ہے(تفصیلات اس صفحے پر

رافع بلوچ نے ایتھیکل ہیکنک کے حوالے سے ایک کتاب ”ایتھیکل ہیکنگ اینڈ پینٹریشن ٹیسٹنگ گائیڈ این ان ڈیپتھ گائیڈ ٹو انٹرنیٹ سیکیورٹی“ بھی لکھی ہے۔ کتاب لکھنے کے علاوہ رافع بلوچ ایتھیکل ہیکنگ کے حوالے سے پیپرز بھی لکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

بخارسٹ، رومانیہ میں ہونے والی Defcamp کانفرنس میں بھی اُن کا پیپر شامل کیا گیا تھا۔ (تفصیلات اس صفحے پر


رافع بلوچ پاکستان کے کم عمر ترین ہیکر ہیں، جن کا پیپر بلیک ہیٹ کانفرنس میں شامل کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
بلیک ہیٹ کی یہ کانفرنس ایتھیکل ہیکنگ اور سیکورٹی کےحوالے سے دنیا کی سب سے بڑی کانفرنس ہے۔رافع بلوچ اس کانفرنس میں شرکت کے لیے بطور مقرر 30 مارچ کو سنگا پور روانہ ہونگے۔کانفرنس میں رافع بلوچ” BYPASSING BROWSER SECURITY POLICIES FOR FUN AND PROFIT“پر لیکچر دیں گے(تفصیلات اس صفحے پر



تاریخ اشاعت: 2016-03-22

More Technology Articles