Trump knows nothing about tech

Trump Knows Nothing About Tech

ڈونلڈ ٹرمپ جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے

سیاسی تاریخ کا سب کا بڑا اپ سیٹ کر کے ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45ویں صدر بن گئے ہیں۔ امریکا کے نئے صدر ٹیکنالوجی کے اتنے زیادہ دلدادہ نہیں۔وہ اکثر سیل فون کے بغیر پائے جاتے ہیں اور ای میل بھی استعمال نہیں کرتے اور نہ ہی کمپیوٹر کے بارے میں زیادہ جانتے ہیں۔
آج کے جدید دور اور محفوظ ترین ٹیکنالوجی ٹولز کے ہوتے ہوئے بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار کہا تھا کہ امریکی فوج ایک دوسرے سے خطوط کے ذریعے رابطہ کیا کریں۔


”سائبر“ کے بارے میں بھی ٹرمپ کا خیال ہے کہ یہ کوئی خطرناک چیز ہے۔ ایک بار ڈیجیٹل سیکورٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے سائبر اور ڈیجیٹل سیکورٹی کو گڈ مڈ کر دیا تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں بالکل معلوم نہیں تھا کہ وہ کس چیز کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کو یہ تو معلوم ہے کہ انٹرنیٹ کسے کہتے ہیں مگر اُن کا خیال ہے کہ وہ بل گیٹس کو فون کال کر کے انٹرنیٹ بند کرا سکتے ہیں۔


ٹرمپ کو روسی صدر نے 1830 کی ٹیکنالوجی یعنی ٹیلی گرام کے ذریعے مبارک باد دی ہے، اندازہ ہے کہ اس طریقے سے مبارکباد پاکر انہیں خوشی ہوئی ہوگی۔

Trump knows nothing about tech
تاریخ اشاعت: 2016-11-09

More Technology Articles