UN appoints Professor Atta Ur Rahman head of Science Technology and Innovation committee

UN Appoints Professor Atta Ur Rahman Head Of Science  Technology And Innovation Committee

ڈاکٹر عطا الرحمٰن اقوام متحدہ کی سائنس ٹیکنالوجی اور انوویشن کمیٹی کے سربراہ مقرر

نامور پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمٰن کو اقوام متحدہ کی سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن (Innovation) کمیٹی سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمٰن اس سے پہلے ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین اور سائنس و ٹیکنالوجی کے سابق وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔
ڈاکٹر عطا الرحمٰن کی سربراہی میں اقوام متحدہ کی کمیٹی کا پہلا سیشن بنکاک میں ہونا ہے۔

اس کمیٹی کا مقصد رکن ممالک میں سائنس ٹیکنالوجی اور اختراعات کے ذرائع کو ڈسکس اور پروموٹ کرنا ہے۔
ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے کراچی یونیورسٹی سے کیمسٹری پڑھنے کے بعد کیمبرج سے آرگانک کیمسٹری میں پی ایچ ڈی اور ایس سی ڈی (ScD) کی۔


ڈاکٹر عطا الرحمٰن کو پاکستان کے چاروں شہری اعزازات ، نشان امتیاز، ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز سے نوازا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عطا الرحمٰن پاکستان کے بہترین سائنسدان ہیں۔ وہ آرگانک کیمسٹری میں 900 بہتری مضامین لکھ چکے ہیں۔ اُن کے پاس 28 پیٹنٹ بھی ہیں۔ ڈاکٹر عطا الرحمٰن 150 کتابیں لکھ یا ایڈٹ کر چکے ہیں۔
ڈاکٹر عطا الرحمٰن صدر پاکستان اکیڈمی آف سائنس ایوارڈ بھی لے چکے ہیں اور وہ 1999 میں یونیسکو سائنس پرائز جیتنے والے پہلے مسلمان سائنسدان ہیں۔
کچھ دن پہلے ڈاکٹر عطا الرحمٰن کو دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست میں بھی شامل کیا جا چکا ہے(تفصیلات اس صفحے پر).

UN appoints Professor Atta Ur Rahman head of Science  Technology and Innovation committee
تاریخ اشاعت: 2016-03-08

More Technology Articles