Easy Ways to Protect Your Kids Online

Easy Ways To Protect Your Kids Online

آن لائن بچوں کو محفوظ رکھنے کےآسان طریقے

ویسے تو ایسے کئی طریقے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنے بچوں کو انٹرنیٹ کی برائیوں سے روک سکتے ہیں ، اور ان کے نتائج بھی خاطر خواہ ہیں مگر پھر بھی ان میں کوئی نہ کوئی خامی نظر آہی جاتی ہے۔ مگر یہ دو طریقے جن کے بارے میں ہم آج آپ کو بتانے جا رہے ہیں ،سب سے بہتر اور استعمال میں بہت آسان ہیں،اور یہ بالکل مفت بھی ہیں!۔ آپ کے چند منٹ آپ کے بچوں کو انٹرنیٹ کی برائیوں، وائرس اور میل وئیر وغیرہ سے بچا سکتے ہیں۔


اوپن ڈی این ایس (Open DNS)فیملی شیلڈ
یہ فری سروس خاص طور پر ترتیب دیے گئے DNS کے ذریعے استعمال ہوتی جو آپ کے انٹرنیٹ کے ذریعے استعمال ہونے والی ہر کمانڈ کا معائنہ کرتی ہے۔ یہ انٹرنیٹ کی ٹیلی فونک بک کے طور پر کام کرتی ہے۔ جب بھی کوئی ویب ایڈریس جیسے کہ UrduPoint.com لکھا جائے گا ، آپ کا بروزر (DNS) کو استعمال کرتے ہوئے اس URL کاآئی پی ایڈریس (جیسے کہ 98.139.183.24) میں ترجمہ کرے گا جو صرف کمپیوٹر ہی سمجھ سکتا ہے، اور ویب سائیٹ کو آپ کے سامنے پیش کر دے گا۔

(جاری ہے)

اوپن ڈی این ایس ایک انتہائی مفید سروس ہے، جس میں آپ اپنا مفت اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں، اور اسکی سیٹنگز میں جا کر با آسانی مختلف قسموں کی ویب سائیٹس کی اصناف (categories)کو بند کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر آپ اپنے اکاؤنٹ میں جا کر ’’ڈیٹنگ‘‘ ویب سائیٹس بند کر سکتے ہیں، جسکے بعد آپ کے نیٹ ورک پر کوئی بھی ڈیٹنگ سائیٹ نہیں چل سکے گی۔

اسی طرح آپ ’’چیٹ‘‘ یا’’ ویڈیو‘‘ ویب سائیٹس وغیرہ بھی با آسانی بلاک کر سکتے ہیں، اور تو اور آپ مختلف قسم کے مسینجرز وغیرہ بھی بند کر سکتے ہیں، یا کسی ایک میسنجر کو چلانے کی اجازت دے سکتے ہیں۔

اوپن ڈی این ایس میں تقریباََ60اصناف(categories) دی گئی ہیں، آپ اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی صنف کو کھول سکتے ہیں اور بند کر سکتے ہیں۔

اوپن ڈی این ایس کے ماہرین اور صارفین نئی ویب سائیٹس کو انکی اصناف میں مسلسل ڈالتے رہتے ہیں، اسطرح ہر نئی اور پرانی سائیٹ کا ڈیٹا اوپن ڈی این ایس کے پاس محفوظ ہے۔
اسکا استعمال بھی انتہائی آسان ہے، آپ صرف’’ اوپن ڈی این ایس‘‘ کا DNSاپنے کمپیوٹر یا موڈیم میں استعمال کریں، اور آپ کا انٹرنیٹ محفوظ ہو جائے گا۔
اوپن ڈی این ایس کی ویب سائیٹ پر جانے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے۔


نورٹن فیملی آن لائین:
اس کا مفت وریزن انٹرنیٹ پر آپ کے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔اس کے ذریعے آپ کسی بھی انٹرنیٹ کنیکشن کا استعمال کرتے ہوئی یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کے بچے نے کون کون سی ویب سائیٹس دیکھی، کیا کیا سرچ کیا؟ اور سوشل میڈیا پر کس قسم کی سرگرمیوں میں مصروف رہا۔

آپ نورٹن کی اس سروس کو بتا سکتے ہیں کہ کونسی سائیٹ کھولی جائے اورکونسی سائیٹ کو بند کیا جائے۔ اس کے علاوہ آپ ہر بچے کے لیے ٹائم بھی سیٹ کر سکتے ہیں، اور اسکی عمر کے مطابق ویب سائیٹس کو کھول یا بند کر سکتے ہیں،تا کہ بچوں کے دوسرے کام اس سے متاثر نہ ہوں۔اس کا خاص وریزن جو کہ $50 سالانہ کا ہے ، کہ ذریعے آپ اپنے بچوں کے پیغامات، وڈیوچیٹ اور موبائل فونز کا بھی معائنہ کر سکتے ہیں۔

اس کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو کچھ خاص قسم کے سافٹ وئیر اپنے بچوں کے زیر استعمال کمپیوٹر ز پر انسٹال کرنا ہوں گے۔جنکو استعمال کرنا انتہائی آسان ہے۔

نورٹن فیملی کی ویب سائیٹ پر جانے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے۔

اُمید ہے کہ ان دونوں مفت سروسز کے ذریعے آپ اپنے بچوں اور خاندان کے انٹرنیٹ کو بہتر اور محفوظ بنا نے میں با آسانی کامیاب ہو جائیں گے۔ اگر آپ کے پاس کوئی اور تجویز یا طریقہ بھی ہے تو دوسرے قارئین کو آگاہ ضرور کیجئے، اپنی رائے نیچے دئیے گئے فارم کو پر کرکے دیجئے۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-16

More Technology Articles