How to clear app cache and app data on Android

How To Clear App Cache And App Data On Android

اینڈریوڈ میں ایپلی کیشن کیشے اور ایپلی کیشن ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ

نوٹ:یہ ٹٹوریل اینڈریوڈ کے ناتجربہ کار اور ابتدائی صارفین کے لیےہے ۔

اینڈریوڈ کی تمام ایپلی کیشن جنہیں آپ خود انسٹال کریں یا وہ پہلے سے انسٹال ہو، کبھی نہ کبھی چلتے ہوئے نخرے کرنے لگ جاتی ہیں۔اکثر ایپلی کیشن عارضی فائلوں کے ڈھیر کی وجہ سے کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں۔ اس صورت میں ایپلی کیشن کا کیشے ڈیلیٹ کرنے سے مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔


ایپلی کیشن کیشے ختم کرنے کے لیے سیٹنگ مینو میں جاکر ایپ (Apps)میں جائیں۔ وہاں وہ ایپلی کیشن ڈھونڈیں جو مسئلہ کر رہی ہے۔ جب مل جائے تو بس اس پر ایک دفعہ ٹیپ کر دیں، جس کے بعد نئی سکرین میں کئی آپشنز آ جائیں گے، ان میں ایک کلیئر کیشے بھی ہو گا۔اس پر ٹیپ کرنے سے، اس ایپلی کیشن سے منسلکہ تمام عارضی فائلیں ڈیلیٹ ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)


اگر کیشے ختم کرنے کے بعد بھی مسئلہ حل نہ ہو تو کلیئر ڈیٹا کے بٹن پر ٹیپ کرنے سے حل ہو سکتاہے۔

کلیئر ڈیٹا کا بٹن کلیئر کیشے کے اوپر ہوتا ہے۔ کلیئر ڈیٹا کا ایک نقصان یہ ہوتا ہے کہ ایپلی کیشن ایک طرح سے بالکل اس ابتدائی حالت میں آ جاتی ہے جب اسے انسٹال کی گیا تھا۔ کلیئر ڈیٹا سے ایپلی کیشن پر کیا گیا کام اور تمام سیٹنگ ضائع ہوسکتی ہے ، اس لیے اس آپشن کا استعمال انتہائی مجبوری میں اور دیکھ بھال کر کرنا چاہیے۔

اس ٹٹوریل کے تمام سکرین شاٹس اینڈریوڈ 5.0 لولی پاپ سے لیے گئے ہیں۔ پچھلے ورژنز کے لیے بھی ایپلی کیشن کیشے اور ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا یہی طریقہ کار ہے۔

مزید تفصیل کے لیے گیلری دیکھیں ۔

اینڈریوڈ میں ایپلی کیشن کیشے اور ایپلی کیشن ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ

تاریخ اشاعت: 2015-03-16

More Technology Articles