how to clear app data and cache

How To Clear App Data And Cache

اینڈروئیڈ ایپلی کیشن نہ چلنے کی خرابی دور کریں

اینڈروئیڈآپریٹنگ سسٹم میں اگر کوئی ایپلی کیشن چلتے چلتے کریش ہوجائے اور ری انسٹال کرنے سے بھی مسئلہ حل نہ ہو تو ایک بار ایپلی کیشن کا ڈیٹا اور کیشے صاف کر کے دیکھیں۔
کیشے صاف کرنے کےلیے فون کی سیٹنگز سے ایپلی کیشن منیجر میں آ کر اس ایپلی کیشن کو منتخب کریں جو مسئلہ کر رہی ہو۔ اس کے بعد آپکو دو آپشنز کلیئر ڈیٹا اور کلیئر کیشے کے ملیں گے ۔

(جاری ہے)

ان آپشنز پر کلک کرنے سے ایپلی کیشن کا ڈیٹا اور کیشے ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے تاہم اس کے بعد آپ کو ایپلی کیشن میں پھر سےلاگ ان ہونے پڑے گا۔
اگر اس کے بعد بھی ایپلی کیشن کام نہ کرے تو پھر قوی امید ہے کہ آپ کی ڈیوائس اس ورژن کو سپورٹ نہیں کرتی اور آپ کو پرانے ورژن کی ایپلی کیشن انسٹال کرنی پڑے گا۔ پرانی ایپلی کیشنز کے لیے ویسے تو بہت سی ویب سائٹس ہیں، جن میں سے ایک uptodown.com بھی ہے، یہاں سے ایپلی کیشن کے پرانے ورژن ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔

how to clear app data and cache
تاریخ اشاعت: 2016-11-23

More Technology Articles