How to increase iphone stroge

How To Increase Iphone Stroge

آئی فون کی قابل استعمال سٹوریج بڑھانے کے طریقے

اگر آپ کے پاس 16 جی بی آئی فون ہے اور آپ کی سٹوریج ختم ہو گئی ہے تو ان باتوں پر عمل کر کے آپ اپنی استعمال کے قابل سٹوریج میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
سب سے پہلے تو میوزک سے جان چھڑائیں۔ ا س کے لیے سٹینگز میں جائیں، پھر جنرل اور پھر سٹوریج پر، پھر سب سے نیچے میوزک پر سکرول کریں۔اس کے بعد ایڈٹ کریں اور ڈیلیٹ آل میوزک۔اب بہتر یہی ہے کہ آپ SPOTIFYڈاؤن لوڈ کرلیں(اگر کر سکیں تو)۔


میوزک کو ڈیلیٹ کر کے کافی سٹوریج خالی ہوگئی ہوگی تاہم اس کے بعد مزید جگہ بنانا چاہیں تو تصاویر اڑا دیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلےلازماً گوگل فوٹوز انسٹال کر لیں، جو ایپل فوٹو بیک اپ سے زیادہ بہتر ہے۔تمام فوٹو کا گوگل فوٹو ز پر بیک اپ لینے کے بعد آپ کیمرہ رول پر جائیں، تمام فوٹوز سلیکٹ کریں اور ڈیلیٹ کر دیں۔
تصاویر کے بعد جو چیز سٹوریج کی دشمن ہے وہ ہےگیمز۔اپنی پرانی گیمز تلاش کریں،کچھ دیر تک ہولڈ کریں اور ڈیلیٹ کر دیں۔
گیمز کے علاوہ other data بھی کافی سٹوریج لیتا ہے۔ اس کا حل یہ ہے کہ ڈیوائس کو کمپیوٹر سے کنکٹ کریں ، آئی ٹیون کھولیں اور فون کا بیک اپ لے کر ڈیٹا اڑا دیں۔
امید ہے آپ کے آئی فون میں اچھی خاصی جگہ بچ جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-28

More Technology Articles