Manage SendTo menu items in Windows

Manage SendTo Menu Items In Windows

ونڈوز کے SendTo مینو کو اپنی مرضی کے مطابق بنائیں

SendTo Menu Editor ایک فری وئیر ہے جس سے مائیکروسافٹ ونڈوز کے تمام سپورٹڈ ورژنز میں SendTo مینو کو اپنی مرضی کے مطابق بنایا جا سکتا ہے۔
ونڈوز ایکسپلورر اور فائل ایکسپلورر میں SendTo مینو بائی ڈیفالٹ شامل ہوتا ہے۔ یہ مینو صارف کے رائٹ کلک کرنے پر ظاہر ہوتا ہے۔ اس مینو سے سلیکٹ کی ہوئی فائلز آسانی کے ساتھ دوسری لوکیشن پر منتقل کی جا سکتی ہے۔ اس مینو کے ڈیفالٹ آپشنز سے فائلز کو ڈیسک ٹاپ، مائی ڈاکیومنٹ، فیکس یا بلوٹوٹھ ڈیوائسز میں بھیجا جا سکتا ہے۔
اگر آپ فیکس یا بلوٹوتھ استعمال نہیں کرتے تو یہ آپشنز آپ کے لیے بے کار ہیں۔ اسی طرح آپ چاہتے ہیں کہ اس مینو سے آپ اپنی مرضی کی لوکیشن پر بھی فائلز منتقل کر سکیں تو آپ SendTo Menu Editor سے اس مینو میں ضروری لوکیشن شامل اور غیر ضروری لوکیشن حذف کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس سافٹ وئیر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ان زپ کریں اور 32 بٹ یا 64 بٹ ورژن انسٹال کر لیں۔


اس پروگرام کا انٹرفیس بہت سادہ ہے۔ پلس آئیکون اور ڈیلیٹ آئیکون سے SendTo مینو میں مختلف شارٹ کٹس کو شامل یا ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔
اس سافٹ وئیر کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
ٹپس: اگر آپ کوئی سافٹ وئیر استعمال کیے بغیر SendTo مینو میں نئی لوکیشن شامل کرنا چاہتے ہیں یا پرانا آپشن ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ بھی کافی آسان ہے۔
Win+R دبائیں اور ظاہر ہونے والے رن باکس میں shell:sendto ٹائپ کر کے انٹر کر دیں۔ SendTo فولڈر کھل جائے گا۔ یہا ں آپ غیر ضروری شارٹ کٹس ڈیلیٹ کر سکتے ہیں اور نئے شارٹ کٹ پیسٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ SendTo مینو تک اس پاتھ سے بھی پہنچا جا سکتا ہے۔
%UserProfile%AppDataRoamingMicrosoftWindowsSendTo

تاریخ اشاعت: 2018-12-17

More Technology Articles