Restore Windows Photo Viewer on Windows 10

Restore Windows Photo Viewer On Windows 10

ونڈوز 10 میں ڈیفالٹ ونڈوز فوٹو ویور ری سٹور کریں

ونڈوز 10 میں ونڈوز کا ڈیفالٹ فوٹو ویور وہ نہیں جو ونڈوز 7 میں تھا۔ ونڈوز 10 یہ فوٹو ویور موجود تو ہوتا ہے لیکن ڈیفالٹ نہیں ہوتا۔ اپنے  ونڈوز 10 سسٹم میں اسے چیک کرنے کے لیے کسی بھی تصویر پر رائٹ کلک کریں اور Open With منتخب کرنے کے بعد Choose Another App پر کلک کریں۔ اگر فہرست میں ونڈوز کا ڈیفالٹ فوٹو ویور نہیں تو More apps پر کلک کریں اور سکرول کر کے  اسے چیک کریں۔

(جاری ہے)

اگر یہ انسٹال ہوا تو اسے منتخب کر لیں۔ اگر یہ موجود نہیں تو یہاں کلک کرکے  فوٹو ویور کو فعال کرنے کے لیے رجسٹری فائل ڈاؤن لوڈ کریں۔ اس رجسٹری فائل پر ڈبل کلک کرکے فوٹوویوور فعال  کر لیں۔ سسٹم کو ری سٹارٹ کریں۔ اس کے بعد Open With  آپشن میں ونڈوز کا ڈیفالٹ فوٹو ویوور موجود ہوگا۔
تاریخ اشاعت: 2019-09-02

More Technology Articles