Save USB Data by Crash

Save USB Data By Crash

یو ایس بی فلیش ڈرائیو کا ڈیٹا کریش ہونے سے بچائیں

ونڈوز کے پرانے آپریٹنگ سسٹمز جیسے کہ ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز98 میں ضروری تھا کہ یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو Safely remove کیا جائے۔ دراصل یو ایس بی فلیش ڈرائیو جب سسٹم میں پلگ ہوتی ہے تو ڈیٹا ریڈنگ اور رائٹنگ کا عمل جاری ہوتا ہے، ایسے میں اچانک یو ایس بی کو سسٹم سے الگ کر دینے سے اس کے ڈیٹا پر فرق پڑتا ہے۔ اس لیے ونڈوز میں یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو مناسب طریقے سے الگ کرنے کا آپشن موجود ہے۔

یو ایس بی جب سسٹم میں پلگ ہوتی ہے تو سسٹم ٹرے میں اس کا آئی کن موجود ہوتا ہے۔ اس پر رائٹ کلک کریں تو یو ایس بی کو Eject کرنے کا آپشن آجاتا ہے۔
اگر آپ کو اس حوالے سے شکایت رہتی ہے کہ آپ کا یو ایس بی ڈیٹا کرپٹ ہو جاتا ہے تو آپ کو ونڈوز میں موجود Quick Removal کا آپشن استعمال کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ویسے تو یہ آپشن بائی ڈیفالٹ آن ہوتا ہے لیکن احتیاطاً چیک کر لینا چاہیے۔


اس کے لیے یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو کمپیوٹر میں پلگ کرنے کے بعد ڈیوائس منیجر کھول لیں۔ ڈیوائس منیجر آپ کمپیوٹر کی پراپرٹیز میں جا کر بھی کھول سکتے ہیں یا چاہیں تورن میں devmgmt.msc لکھ کر انٹر پریس کر دیں، ڈیوائس منیجر کھل جائے گا۔
یہاں تمام ڈیوائسز کی لسٹ موجود ہو گی۔ Disk drives کے ڈراپ ڈاؤن بٹن پر کلک کریں تو آپ کی یو ایس بی فلیش ڈرائیو بھی موجود ہو گی۔
اس پر رائٹ کلک کرتے ہوئے پراپرٹیز منتخب کر لیں۔
پراپرٹیز کھل جائیں تو Policies کے ٹیب میں آجائیں۔
یہاں Removal Policy کے ذیل میں موجود پہلا آپشن Quick Removal منتخب کر لیں۔
اس کے بعد نیچے موجود OK کے بٹن پر کلک کر دیں۔
لیجیے یہ آپشن فعال ہو چکا ہے۔ اب آپ ونڈوز کو بتائے بغیر جب چاہیں کمپیوٹر میں لگی یو ایس بی الگ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-21

More Technology Articles