WHATSAPP TRICKS ONLY POWER USERS KNOW ABOUT

WHATSAPP TRICKS ONLY POWER USERS KNOW ABOUT

وٹس ایپ کی بہترین ٹپس اور ٹرکس

وٹس ایپ کے صارفین میں تیزی سےاضافہ ہوتا جا رہا ہے، جلد ہی فیس بک کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد ایک ارب ہوجائے گی۔ ایسے میں تمام صارفین کے لیے ممکن ہی نہیں کہ وہ وٹس ایپ کے تمام فیچرز جانتے ہوں، بہت سے پرانے صارفین بھی اس ایپلی کیشن کے بہت سے فیچرز کے بارے میں نہیں جانتے۔ وٹس ایپ کے بہت سے ایسے فیچرز ہیں جن کے بارے میں جان کر ہم زیادہ آسانی اور سہولت کے ساتھ وٹس ایپ کو استعمال کر کے اپنی زندگی آسان بنا سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے کچھ ایک فیچرز ذیل میں دئیے جا رہے ہیں۔

تمام تصاویر خود بخود محفوظ ہونے سے روکیں
بائی ڈیفالٹ وٹس ایپ آنے والی تمام تصویر کو فون کی میموری میں محفوظ کر دیتا ہے۔ گروپس وغیرہ میں شامل افراد کے لیے بہت سی تصاویر غیر ضروری ہوتی ہے جو فون کی میموری کو کم کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

تصاویر کو خودبخود محفوظ ہونے سے روکنے کےلیے سیٹنگ، چیٹ میں جا کر Save Incomming Media کو سوئچ آف کر دیں۔



اپنا مکمل لوکیشن بھیجیں
اپنی مکمل لوکیشن بھیجنے کے لیے بائیں جانب تیر کے نشان پر ٹیپ کریں اور Share Locationکا انتخاب کریں۔آپ اپنے قریبی بزنس یا اپنی موجودہ لوکیشن بھیج سکتے ہیں۔

میسج کب پڑھا گیا
وٹس ایپ پر آپ کی طرف سے میسج جاتے ہی اس کے سامنے ٹک کا ایک سفید نشان ظاہر ہوتا ہے، اس کا مطلب ہوتا ہے کہ میسج آپ کی طرف سے چلا گیا، یہ میسج جیسے ہی دوسرے فون پر وصول ہوگا میسج کے ساتھ سفید ٹک کے دو نشان ظاہر ہوجائیں گے۔
دوسرا جیسے ہی میسج پڑھے گا دونوں ٹک کے نشان نیلے ہوجائیں گے۔ مکمل ٹائم جاننے کے لیے میسج کو سلیکٹ کر کے اوپر موجود گھڑی کے نشان پر ٹیپ کرنے سے آپ کو میسج کے جانے اور پڑھے جانے کا وقت پتہ چل جائے گا۔ اس کے علاوہ میسج کو بائیں جانب سوئپ کرنے سے بھی میسج کے بھیجے اور پڑھے جانے کا وقت پتہ چل سکتا ہے۔

Read Receipt کو ڈس ایبل کرنا

سیٹنگ ، اکاؤنٹ، پرائیویسی میں جا کر Read Receipکو سوئچ آف کر دیں۔


آخری دفعہ میسج چیک کرنے کا وقت چھپائیں
سیٹنگ، اکاؤنٹ، پرائیویسی ، Last Seen پر جا کر آپشن منتخب کرلیں۔یاد رہے اگر آپ چاہیں گے کہ کوئی آپ کے آخری دفعہ میسج چیک کرنے کا وقت نہ دیکھے تو آپ بھی کسی کا Last Seen ٹائم نہیں دیکھ سکیں گے۔

گروپ چیٹ کو میوٹ کریں
گروپ چیٹ پر جائیں، اوپر موجود نام پر ٹیپ کریں اور Muteکو سلیکٹ کر لیں۔


وٹس ایپ کتنی سٹوریج استعمال کر رہا ہے
سیٹنگ میں جائیں پھر اکاؤنٹ میں اور پھر Storage Usageاور پھر Size میں سٹوریج دیکھ لیں۔

میسج ڈیلیٹ کرکے تمام چیٹ ہسٹری ختم کریں
ایک یا ایک سے زیادہ میسج ڈیلیٹ کرنے کےلیے کسی میسج پر ٹیپ کریں اور ڈیلیٹ دبا دیں، Trash canپریس کریں۔بہت سے میسجز ڈیلیٹ کرنے کے لیے ایڈٹ کا بٹن دبائیں، میسج کے بعد ریڈ سرکل پر ٹیپ کرتے جائیں اور پھر ڈیلیٹ چیٹ پر ٹیپ کر دیں۔
مکمل چیٹ ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کےلیے سیٹنگ ، چیٹس پر جا کر Clear All Chatsپر ٹیپ کردیں۔

اپنے کمپیوٹر پر وٹس ایپ کا استعمال کریں
وٹس ایپ کو کمپیوٹر پر استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے اپنے براؤزر میں یوآر ایلweb.whatsapp.com کھول لیں۔براؤزر میں کیو آر کوڈ ظاہر ہوگا۔ اس کے بعد سیٹنگ میں جا کر وٹس ایپ ویب پر ٹیب کریں اور کیمرے سے کیو آر کوڈ کو سکین کریں۔
وٹس ایپ اب کمپیوٹر پر استعمال کیا جا سکے گا۔ایسا کرنے کے لیے کمپیوٹر اور موبائل کا ایک ہی وائی فائی سے جڑا ہونا ضروری ہے۔ کمپیوٹر پر وٹس ایپ کی تصاویر اور ویڈیو زدیکھی اور ڈاؤن لوڈ کی جا سکیں گی۔ کمپیوٹر پر وٹس ایپ استعمال کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ صارفین اردو میں تیزی کے ساتھ پیغامات ٹائپ کرکے بھیج سکتے ہیں۔

یاد رہے آپریٹنگ سسٹم کے فرق کی وجہ سے آپشنز میں فرق ہوسکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-06

More Technology Articles