Error Prone web game shows you why self driving cars are better

Error Prone Web Game Shows You Why Self Driving Cars Are Better

ایرر پرون۔ ویب گیم

آپ نے اکثر سنا ہو گا کہ سیلف ڈرائیونگ یا خود کار ڈرائیونگ سے چلنے والی کاریں انسانی ڈرائیونگ سے چلنے والی کاروں سے زیادہ محفوظ ہوتی ہیں۔ ایسے افراد کے لیے جنہیں سیلف ڈرائیونگ کار کا تصور سمجھ میں نہیں آتا، مارک بیکلر اور پیٹر کارڈ ویل گارڈنر نے ایک ویب گیم بنائی ہے۔ایرر پرون سکھاتی ہے کہ بہت زیادہ رش کے اوقات میں خود کار کاریں کس بہترین انداز سے کام کرتی ہیں۔


اس گیم میں آپ کو بہت سی کاریں ایک مخصوص رفتار پر ایک دائرے میں چلتی ہوئی نظر آئیں گی۔ ان کاروں پر اے سے لیکر زیڈ تک حروف بھی لکھے ہوئے ہونگے۔ یہ تمام کاریں سیلف ڈرائیونگ کاریں ہیں۔اب دیکھیں کہ ایک کار کا کنٹرول آپ کو مل جائے تو کیا ہوگا؟ کسی بھی کار کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کی بورڈ سے اس حرف کی key دبا دیں۔

(جاری ہے)

مثال کے طور پر اے دبانے سے اے کار رک جائے گی اور باقی تمام کاریں اپنی رفتار ہلکی کر کے اس کے پیچھے رک جائیں گے۔

اس کے بعد آپ پھر اے دبائیں اور دبائیں رکھے، اے والی گاڑی آگے چلنا شروع کر دے گی، خیال رکھیے گا کہ اب ڈرائیور آپ ہیں اور آگے کسی کار کوٹکر نہیں مارنی۔ اگر ٹکر لگ گئی آپ کی کار اور دوسری زخمی کاریں دائرے سے غائب ہو جائیں گے۔ اس کے بعد کسی دوسری کار کو منتخب کر کے گیم کھیلیں۔ پانچ منٹ سے پہلے آپ کو احساس ہو جائے گا کہ انسانی ڈرائیونگ کار سے تو کمپیوٹر ڈرئیونگ والی کار بہتر ہے، جس کے ایکسیڈنگ کا احتمال کافی کم ہوتا ہے۔
ایرر پرون کھیلنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-06

More Technology Articles