Flappy Bird Removed from Play and App Stores

Flappy Bird Removed From Play And App Stores

فلاپی برڈ کو خیر باد کہہ دیا گیا!۔

فلاپی برڈ Flappy Birdگیم اتوار کو ایپ سٹور اور گوگل پلے سے ہٹا دی گئی، اس گیم کے تخلیق کار نے پہلے ہی مطلع کر دیا تھا کہ وہ اس گیم کو ختم کرنے والے ہیں۔
اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے تخلیق کی گئی یہ سمارٹ گیم نے صرف اشتہار آمدنی میں روزانہ کے $50,000 کما کر موبائل مارکیٹ میں طوفان کی سی صورت اختیار کی ہوئی تھی۔فلاپی برڈ اس مختصر سے عرصے میں تقریباً 50 ملین دفعہ ڈاؤن لوڈ کی گی اور ایپ سٹور میں 47,000 تنقیدی جائزے کے لیے استعمال ہوئی۔

(جاری ہے)


پچھلے مہینے ایپ سٹور اور گوگل پلے سٹور میں نمبر 1 کی پوزیشن پر آنے کے بعد بہت سے میڈیا آؤٹ لیٹس نے اس گیم کے متعلق بہت سے تنقیدی مضامین لکھے ، اور اسے کھیلنے والوں کے تاثرات کے بارے میں تفصیل سے لکھا۔
گیم کے تخلیق کار اینگوین نے ہفتہ کو سوشل سائٹ ٹویٹر پر اتوار کو اس گیم کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ساتھ میں یہ بھی کہا تھا کہ اس گیم کی کامیابی کی وجہ سے ان کا تعاقب کیا جا رہا ہے ، اور انکی زاتی زندگی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ انہوں نے یہ گیم بیچنے کے لیے نہیں بنائی تھی۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-10

More Technology Articles