Fortnite coming to Android this summer

Fortnite Coming To Android This Summer

فورٹ نائٹ اس گرما میں اینڈروئیڈ کے لیے بھی جاری کی جائے گی

ایپک گیمز(Epic Games) نے اعلان کیا ہے کہ اینڈروئیڈ پر جس گیمز کا سب سے زیادہ انتظار کیا جا رہا تھا وہ اس گرما (جون سے اگست) میں اس پلیٹ فارم پر متعارف کرا دی جائے گی۔ایپک گیمز کی فورٹ نائٹ(Fortnite) کا کافی عرصے سے اینڈروئیڈ پر انتظار کیا جا رہا تھا۔ اسے اس مارچ میں ایپ سٹور پر متعارف کرایا گیا تھا۔
ایپک گیمز نے اعلان کیا ہے کہ اینڈروئیڈ ورژن میں کچھ نئے فیچرشامل کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک اہم فیچر ویڈیو چیٹ کا ہے، اس فیچر سے صارفین اپنے ساتھیوں کے ساتھ ویڈیو چیٹ کر سکیں گے۔کوئی بھی صارف اس فیچر کو میوٹ کر سکتا ہے ، جس کے بعد کھلاڑی وائس چیٹ کر سکتے ہیں۔ ایپ میں شامل بیٹری سیور موڈ گرافکس سیٹنگ کو کم کر دے گا جس سے بیٹری زیادہ دیر چلے گی۔گیم کے موبائل ورژن میں شماریات کی ٹریکنگ کا فیچر شامل کیا گیا ہے۔ گیم کے آئی او ایس ورژن میں حال ہی میں کسٹومائز HUD شامل کیا گیا ہے۔
گیم میں کم انسٹالیشن اور اپ ڈیٹ سائز کے ساتھ بہتر آٹو رن فیچر شامل کیا گی اہے۔اس کے علاوہ گرافکس پرفارمنس کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-05-18

More Technology Articles