Fortnite for Android may not be available on Google Play Store

Fortnite For Android May Not Be Available On Google Play Store

فورٹ نائٹ فار اینڈروئیڈ کو گوگل پلے سٹور پر جاری نہیں کیا جائے گا

حالیہ تاریخ کی سب سے منافع بخش گیم فورٹ نائٹ(Fortnite) آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے کئی ماہ پہلے جاری کر دی گئی تھی لیکن اس کے اینڈروئیڈ ورژن پر ابھی بھی کام ہو رہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ ایپک گیمز(اس گیم کے ڈویلپر) اسے گوگل پلے سٹور پر جاری نہیں کرے گا ۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ کمپنی گوگل کی فیس جو گیم پلے سٹور پر لانچ کرنے کی صورت میں گوگل ان ایپ بلنگ سسٹم کے ذریعے وصول کی جائے گی، سے بچنا چاہتا ہے۔

یہ فیس اچھی خاصی یعنی 30 فیصد ہوتی ہے۔
فورٹ نائٹ ایک کامیاب گیم ہے۔

(جاری ہے)

اس کے سیزن 5 کے اجراء کے 10 دن میں ہی اس نے 20 ملین ڈالر کما لیے یعنی اس گیم کی یومیہ آمدن 2 ملین ڈالر ہے۔ 15 مارچ کو یہ گیم آئی او ایس کے لیےجاری کی گئی تھی اور اب تک اس نے 150 ملین ڈالر کما لیے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کمپنی گوگل کو فیس کی مد میں 30 فیصد دیتے ہوئے ہچکچا رہی ہے۔
ایکس ڈی اے ڈویلپرز نے فورٹ نائٹ موبائل پیج کے سورس کوڈ کو دیکھا تو پتا چلا کہ یہاں کمپنی کی طرف سے صارفین کے لیے سائیڈ لوڈ کی ہدایات درج ہیں۔ دیگر ذرائع سے بھی جو اطلاعات آ رہی ہیں، ان سے یہی پتا چلتا ہے کہ اس گیم کو پلے سٹور سے باہر ہی لانچ کیا جائے گا۔

Fortnite for Android may not be available on Google Play Store
تاریخ اشاعت: 2018-07-30

More Technology Articles