Microsoft marks 25 years of Solitaire

Microsoft Marks 25 Years Of Solitaire

سولیٹائر کے 25 سال مکمل

مائیکروسافٹ سولیٹائر ایک گیم ہی نہیں کام کاج کی دشمن بھی ہے۔ کتنے ہی لوگ اس میں گم ہو کر اپنے کام کاج کو بھول جاتے ہیں۔ونڈوز استعال کرنے والے ہر شخص نے یہ گیم کھیلی ہے۔ اس وقت اس گیم کی عمر بہت سے صارفین کی عمر سے زیادہ ہوگی۔

(جاری ہے)

مائیکروسافٹ سولیٹائر 25 سال کی ہو گئی ہے۔ اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے مائیکروسا فٹ ایک ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہا ہے۔ فی الحال تو اس ٹورنامنٹ میں مائیکروسافٹ کے ملازمین ہی حصہ لے گئے تاہم عوام کو جون میں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا موقع ملے گا، جب مائیکروسافٹ سولیٹائر کلیکشن کو جاری کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-19

More Technology Articles