Sony is tugging on our nostalgia strings with PlayStation Classic

Sony Is Tugging On Our Nostalgia Strings With PlayStation Classic

سونی 3 دسمبر کو پلے سٹیشن کلاسک ایڈیشن متعارف کرا رہا ہے۔

سونی  ، پلے سٹیشن کنسول کی 24 ویں سالگرہ منانے کے لیے 3 دسمبر کو پلے سٹیشن کلاسک ایڈیشن متعارف کرا رہا ہے۔
پلے سٹیشن کلاسک دیکھنے میں اپنے مورث اعلیٰ کی طرح ہی ہے۔ اس  کا ڈیزائن  پہلے پلے سٹیشن جیسا ہے اور اس میں ویسے ہی بٹن شامل کیے گئے ہیں۔پلے سٹیشن کلاسک کے  اندر اصل ڈسک ریڈر نہیں ہے اور اس کا سائز بھی اصل سے 45 فیصد کم ہے۔
پلے سٹیشن کلاسک میں دو اوریجنل کنٹرولر اور 20 گیمز ہیں۔

ان گیمز میں Final Fantasy VII، Tekken 3، Ridge Racer Type 4 اور Wild Arms شامل ہیں۔ پلے سٹیشن کلاسک  پلگ اینڈ پلے کنسول ہوگا۔

(جاری ہے)

سپورٹڈ گیمز میں یہ لوکل ملٹی پلیئر کی سہولت بھی دیتا ہے۔
سونی پلے سٹیشن کلاسک کو حاصل کرنے کے لیے آپ ابھی سے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ اسے 3 دسمبر کو 99 ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔ 24 سال پہلے سونی نے جاپان میں ہی اوریجنل پلے سٹیشن فروخت کے لیے پیش کیا تھا۔
دیکھنا ہے کہ سونی پلے سٹیشن کلاسک  ورژن 2017 میں لانچ کیے گئے Super Nintendo Classic Edition سے زیادہ کامیاب ہوتا ہے یا نہیں۔ Super Nintendo Classic Edition کو 80 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

Sony is tugging on our nostalgia strings with PlayStation Classic
تاریخ اشاعت: 2018-09-21

More Technology Articles