YouTube Gaming app will shut down in March

YouTube Gaming App Will Shut Down In March

یوٹیوب گیمنگ ایپ مارچ میں بند ہو جائے گی

یوٹیوب نے کئی سال پہلے یوٹیو ب گیمنگ ایپلی کیشن جاری کی تھی۔ اس کا مقصد گیمرز کو ویڈیو گیمز اور گیم پلے سے سے متعلق مواد فراہم کرنا تھا۔ یوٹیوب گیمنگ ایپ گوگل کی مین یوٹیوب ایپ سے الگ ہے۔
گزشتہ کچھ سالوں میں یوٹیوب گیمنگ ایپ کے بہت سے فیچرز یوٹیوب کی مین ایپلی کیشن میں شامل کر دئیے گئے ہیں۔ اس لیے اب گوگل سمجھتا ہے کہ الگ سے یوٹیوب گیمنگ ایپلی کیشن کی کوئی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے یوٹیوب گیمنگ ایپلی کیشن باضابطہ طور پر مارچ 2019 میں ختم کر دی جائے گی۔
یوٹیوب گیمنگ پلیٹ فارم اس کے بعد بھی ویب پورٹل کے ذریعے قابل رسائی ہوگا، جہاں سے گیمرز گیمنگ سے متعلقہ مواد دیکھ سکیں گے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یوٹیوب گیمنگ ایپ کے صارفین کی تعداد اس وقت بھی بہت زیادہ ہے۔ گوگل کو امید ہے کہ گیمنگ ایپلی کیشن بند ہونے کے بعد مین یوٹیوب ایپلی کیشن صارفین کی تعداد مزید بڑھ جائے گی۔
یوٹیوب گیمنگ پیج پر آپ گیم، لائیو سٹریمز اور یوٹیوبرز کے لحاظ سے سرچ اور فلٹر کر سکتے ہیں۔ آپ مخصوص گیمز کے فیڈز کو سبسکرائب کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-09-20

More Technology Articles