ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

پیر 24 اپریل 2017 16:29

ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) ضلع ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، ضلع کا موسم خوشگوار ہو گیا، موسلادھار بارش سے گندم کی کٹائی کا کام شدید متاثر ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع ہری پور میں بھی وقفہ وقفہ کے ساتھ گرج چمک و آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے جس کی وجہ سے جاری گرمی کا زور ٹوٹنے سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم موسلادھار بارش سے گندم کی کٹائی کا کام شدید متاثر ہو کر رہ گیا ہے، کسان و زمیندار پریشانی سے دوچار ہو گئے ہیں جس کی وجہ گندم کی فصل کا خراب ہونا ہے۔

موسلادھار بارش نے غیر معیاری مٹیریل سے مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں کا پول کھول دیا ہے، لاکھوں روپے مالیت کے ترقیاتی کام ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہو گئے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu