حبس کے ستائے جڑواں شہروں کے مکینوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا

جمعرات 6 جولائی 2017 16:11

حبس کے ستائے جڑواں شہروں کے مکینوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2017ء) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں حبس کے ستائے مکینوں نے مری سمیت مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا ہے جہاں درجہ حرارت نسبتاً کم اورخوشگوار موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ان تفریحی مقامات پر ہوٹلوںمیں گنجائش کم ہونے کی وجہ سے سیاحوں نے قریبی آبادیوں میں واقع گیسٹ ہائوسز اور کمرے کرائے پر حاصل کر رکھے ہیں اور بچوں کی سکولوں کی تعطیلات نے شہریوں کی تفریح دوبالا کر دی ہے۔

پاکستان کے مختلف علاقوں سے مری، ایوبیہ، نتھیا گلی، ناران اور کاغان جیسے تفریحی علاقوں میں رش ہے اور فیملیز بالخصوص خواتین اور بچے ان علاقوں میں گرمی کا توڑ کر رہے ہیں۔ پاکستان کے کئی شمالی علاقوں میں موسم اب بھی سرد اور خوشگوار ہے تاہم مہنگے ہوٹل عام سیاحوں کی دسترس سے باہر ہیں جہاں کمروں کے یومیہ کرائے ہزاروں روپے میں ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح کھانے پینے کی اشیاء بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں۔

مری میں آئے ہوئے ایک شادی شدہ جوڑے نے کہا کہ وہ سیر و تفریح کیلئے مری آئے ہیں اور مری کے ٹھنڈے اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں اشیاء خورد و نوش مہنگی ہونے کے باعث زیادہ دن تک ٹھہرنا مشکل ہے۔ ایوبیہ آئے ہوئے ایک سیاح احسن علی نے کہا کہ وہ ہر سال جون میں اپنے بچوں کے ساتھ ان علاقوں میں تفریح کیلئے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی ماحول اور خوبصورتی انسان کو ان تفریحی علاقوں میں آنے پر مجبور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئر لفٹ کے ذریعہ قدرت کے نظاروں کو دیکھ کر ہم بہت لطف اندوز ہوئے تاہم پاکستان کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں موسم گرم ہے اور لوگ گرمی دور کرنے کیلئے نہروں اور دریائوں کے کناروں کا رخ کرتے ہیں اور اپنے بچوں کے ساتھ تفریح کرتے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی