رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی، محکمہ موسمیات

پیر 13 نومبر 2017 12:50

رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی، محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) رواں ہفتے کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسم سرما کی بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہوگی، اس دوران بارش اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث شہری علاقوں میں چھائی ہوئی سموگ بھی بتدریج ختم ہو جائے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بدھ تک خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن)، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ جنوبی پنجاب (ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن) میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

شہری علاقوں میں چھائی ہوئی سموگ رواں ہفتے بارش اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث بتدریج ختم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، لاہور، گوجرنوالہ، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن)، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، کراچی، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت شدید دھند/سموگ پڑنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند جبکہ سکھر، ڈی آئی خان اور پشاور ڈویژن دھند کی لپیٹ میں رہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بلوچستان میں نوکنڈی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ گلگت، کالام اور استور میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا