کوئٹہ اور گردونواح کے علاقے میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم سرد ،ْ

شہریوں نے گرم کپڑے نکال لئے سردی میں اضافے کے ساتھ ہی شہر کے مختلف حصوں میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی ہوگئی ،ْ شہری پریشان پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے جس کے بعد شہری علاقوں میں چھائی دھند اور اسموگ ختم ہوجائے گی ،ْمحکمہ موسمیات

پیر 13 نومبر 2017 14:45

کوئٹہ اور گردونواح کے علاقے میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم سرد ،ْ
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح کے علاقے میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے ،ْ شہریوں نے گرم کپڑے نکال لئے ۔میڈیا ر پورٹ کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور زیارت میں برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا ،ْبارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ،ْ سردی میں اضافے کے ساتھ ہی شہر کے مختلف حصوں میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی ہوگئی ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔دوسری جانب بلوچستان سے ملحقہ علاقے چمن، پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ، گلستان، میزئی اڈا، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، برشور، سرانان، اور یارو میں بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے جس کے بعد شہری علاقوں میں چھائی دھند اور اسموگ ختم ہوجائے گی ۔ سندھ میں چند مقامات پر اور پیر سے بدھ تک خیبر پختون خوا، فاٹا ،ْ اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا