یورپ کے مختلف ممالک میں شدید برف باری ،ْ مختلف حادثات میں سترہ افراد ہلا ک

برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں سرد موسم اور برف باری نے معمولات زندگی کو تباہ کردیا پروازیں منسوخ ،ْ ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ،ْسینکڑوں افراد ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن پر پھنس گئے

بدھ 28 فروری 2018 17:08

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2018ء) برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں شدید برفباری کی تازہ لہر کے باعث ہونے والے حادثات میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں سرد موسم اور برف باری نے معمولات زندگی کو تباہ کردیا ہے، مختلف حادثات میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی جس کے باعث سینکڑوں افراد ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن پر پھنس گئے ہیں اسی طرح مواصلات کے نظام کو پہنچنے والے نقصان کے باعث رابطے کا فقدان مشکلات میں اضافے کا باعث بنا ۔

یورپ میں خراب موسم کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں پولینڈ میں 5، برطانیہ میں 4، رومانیہ اور لتھوانیا میں 6 اور فرانس میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ پولینڈ میں درجہ حرارت منفی 22 اور برطانیہ میں منفی 9 تک گر گیا اور صرف پولینڈ میں نومبر سے جاری سرد موسم کے سبب مجموعی اموات 58 ہوگئیں۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں موسم سرما کی حالیہ لہر سے نمٹنے کیلئے لوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن نے تیاریاں مکمل کرلیں ،ْ شاہراہوں کو برف سے صاف رکھنے کیلئے 15 لاکھ ٹن نمک موجود ہے دوسری جانب پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ اپنے گھروں کو 18 سینٹی گریڈ تک گرم رکھیں اور اس دوران ضعیف افراد کے علاوہ دل اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا افراد کا خاص خیال رکھا جائے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی