کراچی میں گرمی کا آغازدرجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرجائیگا

محکمہ موسمیات کی مارچ کے مہینے میں کراچی میں شدید گرمی پڑھنے کی پیشن گوئی

جمعہ 2 مارچ 2018 16:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2018ء) کراچی والے تیار ہوجائیں۔ مارچ میں شہر کا پارہ40ڈگری سینیٹی گریڈ سے تجاوز کرجائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مارچ کے مہینے میں گرمی کا بھی آغاز ہوجائیگا اور کراچی والوں کو شدید گرمی کا سامنا ہوگا۔ ڈائریکٹر موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مکمل طو رپر گرمی کا آغاز ہوگیا ہے اور مارچ میں پارہ40ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرجائیگا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu