13 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 30 ہزار سے زائد واقعات،بچی سمیت 9افراد ہلاک

جمعہ 27 اپریل 2018 17:47

13 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 30 ہزار سے زائد واقعات،بچی سمیت 9افراد ہلاک
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں رواں ہفتے 13 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 749 سے زائد آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ایک 9 سالہ بچی سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ریاستی حکام نے واقعات کو غیر معمولی اور موسمی تبدیلی قرار دیا۔بھارت میں مون سون بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بہت عام ہیں۔

تاہم رواں ہفتے منگل کو ہونے والے واقعات غیر معمولی ہیں، جب 13 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار سے زائد مرتبہ آسمانی بجلی گری، جبکہ گذشتہ برس پورے مئی کے مہینے میں آسمانی بجلی گرنے کے 30 ہزار واقعات سامنے آئے تھے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ میں اضافے کے باعث بھی آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں 2005 سے ہر سال آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں کم از کم 2 ہزار شہری ہلاک ہوجاتے ہیں۔

اس ضمن میں قابل اعتماد وارننگ سسٹم کی عدم موجودگی کو بھی آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کی ایک وجہ قرار دیا جاتا ہے، جبکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بھارت میں کثیر تعداد میں لوگ کھلے مقامات (آئوٹ ڈور) پر کام کرتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ بجلی گرنے سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..