فضائی آلودگی سے بچوں کی ہلاکتوں میں بھارت پہلے ،پاکستان تیسرے نمبرپر

ہفتہ 3 نومبر 2018 16:05

فضائی آلودگی سے بچوں کی ہلاکتوں میں بھارت پہلے ،پاکستان تیسرے نمبرپر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2018ء) فضائی آلودگی سے بچوں کی ہلاکتوں میں بھارت پہلے جبکہ پاکستان تیسرے نمبرپرہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق ہر ایک لاکھ میں سے بھارت میں 50 بچے فضائی آلودگی کی وجہ سے ہلاک ہو تے ہیں، نائیجیریا کا دوسرا، پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی تازہ رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی میں خطرناک حد اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک اس کی زدہ میں آچکے ہیں ، پڑھتی ہو ئی اس فضائی آلودگی میں پہلا نمبر بھارت کا ہے عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر ایک لاکھ میں سے بھارت میں 50 بچے فضائی آلودگی کی وجہ سے ہلاک ہو تے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطا بق اگر بھارت فضائی آلودگی روکنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو ایسی صورت میں چار سال تک اس کے شہریوں کے عمر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبر پرنائیجیریاہے جو فضائی آلودگی کا شکار ہے، آلودگی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے عوام کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے،تیسرے نمبر پاکستان ہے جو اس مہلک فضائی آلودگی سے دوچارہے ، عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ہر دس میں سے نو افراد آلودہ فضا میں سانس لیتے ہیں، فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہوتے ہیں، فضا میں شامل سلفیٹ اور بلیک کاربن پھیپھڑوں اور دل کے امراض کا سبب بنتے ہیں, پندرہ سال سے کم عمر 93 فی صد بچے زہریلی ہوا کے باعث سانس کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوکر موت کی وادی میں چلے جاتے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..