بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی انڈیکس381 تک پہنچ گیا

ہوا کا معیار بہت گر گیا،اور زیادہ مقدار پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 نامی ذرات کی ہے،سینٹرل پالوشن کنٹرول بورڈ

پیر 12 نومبر 2018 13:52

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی انڈیکس(اے کیو آئی) 381 تک پہنچ گیا اورحکام کا کہنا ہے کہ اس ہوا میں زیادہ دیر سانس لینے سے شہری سانس کے امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ بھارتی ادارے سینٹرل پالوشن کنٹرول بورڈ کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق دارالحکومت میں ہوا کا معیار بہت نیچے گر گیا ہے اور اس میں سب سے زیادہ مقدار پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 نامی ذرات کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس ہوا میں زیادہ دیر سانس لینے سے شہری سانس کے امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔بھارتی دارالحکومت کے مکین پہلے ہی شدید فضائی آلودگی کی وجہ سے سانس لینے میں مشکلات اور آنکھوں میں جلن کی شکایت کر رہے ہیں۔حکام کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے پابندی عائد کئے جانے کے باوجود دیوالی کے موقع پر دارالحکومت کے مکینوں کی طرف سے آتش بازی نے فضائی آلودگی میں بے تحاشا اضافہ کیا ہے۔حکام نے اس مسئلے پر قابو پانے کے لئے شہر میں ٹرکوں کے داخلے اور تعمیراتی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu