کراچی سے خیبر تک سخت سردی نے اپنے پنجے گاڑھ لیے

، شہرقائد میں پیرکو سال کا کم ترین درجہ حرارت10سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ ملک کا سرد ترین مقام اسکردو رہا، محکمہ موسمیات آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، اسکردو منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام رہا،رپورٹ

پیر 17 دسمبر 2018 14:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) کراچی سے خیبر تک سخت سردی نے اپنے پنجے گاڑھ لیے۔ پہاڑوں پر برف باری تو کراچی میں سائیبریا کی ہوائوں نے لوگوں کی قلفی جما دی ہے۔ ،شہرقائد میں پیر کے روز سال کا کم ترین درجہ حرارت10سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ ملک کا سرد ترین مقام اسکردو رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں بارش کا کوئی سسٹم موجود نہیں ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، اسکردو منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام رہا، جب کہ استور میں منفی 9، گوپس اور کالام میں 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ میٹ آفس کے مطابق کراچی شہر میں اتوار کے روز کم از کم درجہ حرارت 12 ڈگری تھا جو پیر کو مزید کم ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطا بق شہر قائد میں پیرکو رواں سال کے موسم سرما کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جو کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی موسم شدید سرد اور خشک ہے، جب کہ کوئٹہ اور قلات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر کر منفی 6 تک پہنچ گیا۔ کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، صبح کے وقت وادی میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے دیگر علاقوں دالبندین میں منفی2 ڈگری، ژوب میں صفر، پنجگور میں3، نوکنڈی میں 5، خضدارمیں6،سبی میں7، لسبیلہ میں 8 اور گوادر میں درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شدید سردی کے باعث سڑکوں کے اطراف میں موجود پانی جم کر برف بن گیا، سردی سے بچنے کے لے شہری خود کو مکمل ڈھانپ کر گھروں سے نکل رہے ہیں۔محکمہ موسمیمات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات، زیارت، دالبندین، پنجگور اور ژوب سمیت صوبے کے شمالی علاقوں موسم شدید سرد، جب کہ باقی علاقوں میں سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب لاہور میں پیرکی علی الصبح درجہ حرارت 7، اسلام آباد میں 2، پشاور میں3، فیصل آباد میں 4، ملتان میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری