ْٹوبہ ٹیک سنگھ ،حکومت اقلیتوں کو ملک کے دیگر شہریوں کے برابر سمجھتی ہے، آشفہ ریاض فتیانہ

قیام پاکستان سے لے کر آج تک پاکستانی قوم نے ہمیشہ اقلیتوں کو ان کے جائز حقوق دیئے ہیں،صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:22

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کو ملک کے دیگر شہریوں کے برابر سمجھتی ہے اور ان کو مساوی حقوق دلوانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جھنڈے میں سبز کے ساتھ سفید رنگ اس بات کی علامت ہے کہ اقلیتیں اس ملک کا کس قدر لازمی حصہ ہیں۔

قیام پاکستان سے لے کر آج تک پاکستانی قوم نے ہمیشہ اقلیتوں کو ان کے جائز حقوق دیئے ہیں۔ دراصل یہ ہمارے خاندان کا حصہ ہیں۔ ان کے وجود کے بغیر تو پاکستان مکمل ہی نہیں ہے۔ وہ ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں مسیحی خواتین و حضرات میں کرسمس کے حوالے سے چیک دینے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر احمد خاور شہزاد نے کہا کہ دراصل یہ کوئی مالی امداد نہیں ہے بلکہ اپنے مسیحی بھائیوں کیلئے حکومت کی طر ف سے ایک گفٹ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ دس لاکھ 75ہزار روپے کی گرانٹ 215 افراد میں فی فرد 5 ہزار روپے تقسیم کی جا رہی ہے۔ جس میں بیوہ، معذور، بیمار اور یتیم افراد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام رقم کراس چیک کے ذریعے نہایت شفاف طریقے سے تقسیم کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سعید احمد سعیدی نے اپنے خطاب میں مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو کرسمس کی مبارکباد دی اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

ممبر صوبائی اسمبلی بلال اصغر وڑائچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سانحہ گوجرہ کے وقت بھی ہم نے اپنے مسیحی بھائیوں کا ساتھ دیا تھا۔ اسکے بعد بھی ہم نے اقلیتوں کے حقوق کا ہمیشہ خیال رکھا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان محمود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد بابر سلیمان، اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ مصور احمد خان نیازی ، اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ شہریار خان، اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل جمیل حیدر شاہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عطاء الرحمان خاں اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..