وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان پیر کی شام کو اچانک چمکنی پولیس اسٹیشن پہنچ گئے، حوالات کا معائنہ

مختلف جرائم میں گرفتار ملزمان سے ان کے جرم کے بارے میں بھی دریافت کیا ، جائز مسائل حل کئے جائینگے، یقین د ہانی

پیر 21 جنوری 2019 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان پیر کی شام کو اچانک چمکنی پولیس اسٹیشن پہنچ گئے ۔ اس موقع پر وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔ وزیراعلیٰ نے اچانک دورے کے دوران تھانے کا رجسٹر چیک کیا اور ایک ماہ کے دوران درج ہونے والی ایف آئی آرز کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

وزیراعلیٰ نے حوالات کا معائنہ کیا اور مختلف جرائم میں گرفتار ملزمان سے ان کے جرم کے بارے میں بھی دریافت کیا اور اُنہیں یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل حل کئے جائینگے۔ انہوں نے پولیس روزنامچہ ، مختلف بیرکس ، حوالات اور ایف آئی آر کے اندراج کا معائنہ بھی کیا ۔ وزیراعلیٰ کو روزمرہ چھوٹے بڑے لڑائی جھگڑوں، شکایات اور حوالاتیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

۔وزیراعلیٰ نے پولیس کو حوالاتیوں کی جائز شکایات کا ازالہ کرنے اور قانونی طریقہ کار کو فالو کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ ہماری پولیس نے اپنی کارکردگی کی وجہ سے نام کمایا ہے۔صوبائی حکومت نے پولیس کو بااختیار اور خودمختار بنانے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ہماری حکومت نے پولیس میں ہر قسم کی سیاسی مداخلت کی بیخ کنی کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس کو خود مختاری دی گئی ہے اور پولیس نے سخت حالات میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے جو کہ پولیس اور صوبائی حکومت کیلئے باعث فخر ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری پولیس نے نامساعد حالات میں صوبے کیلئے اپنی خدمات اور جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی پولیس ااپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے اب ایک فائٹنگ فورس بن چکی ہے۔

معاشرے میں جرائم کی حوصلہ شکنی اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف اقدامات اُٹھانے میں پولیس نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس کو آپریشنل اور انویسٹی گیشنل کے شعبوں پر مزید توجہ مرکوز کرنی چاہئیے تاکہ پولیس کی استعداداور پروفیشنل سطح میں مزید بہتری لائی جاسکی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس کو جرائم کے خاتمے کیلئے ہر ممکن سہو لیات فراہم کی جا ئیں گی تاکہ لوگوں کا پولیس پر اعتماد بحال ہو سکے۔

وزیراعلیٰ نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ صوبے میں پولیس کی کارکردگی مثالی رہی ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پولیس اپنی کارکردگی اور خدمات کو مزید بہتر بنائے گی اور عام لوگوں کیلئے سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ پولیس اہلکاروں نے وزیراعلیٰ کے دورے کو اپنے لئے حوصلہ افزاء قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے دوروں سے پولیس کے مورال بلند ہوتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس کودرپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش