اسلام آباد میں بارش اور ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث پھر موسم کی شدت میں اضافہ

مارچ کے پہلے ہفتے تک ملک کے بیشتر علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

ہفتہ 2 مارچ 2019 13:31

اسلام آباد میں بارش اور ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث پھر موسم کی شدت میں اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2019ء) آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش اور ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث ایک بار پھر موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا ،مارچ کے پہلے ہفتے تک ملک کے بیشتر علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں شمال مشرق سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں جس میں نمی کا تناسب 56 فیصد رہا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ادھر حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، نواب شاہ، سکھر، مکران، کوئٹہ، سبی اور نصیرآباد میں بھی موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، سوات، گوجرہ اور سرگودھا ، اسلام آباد اور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں میں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ،سرگودھا میں بارش کے باعث بیشتر علاقوں میں بجلی غائب رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کر ناپڑا۔

وادی کوئٹہ سمیت گلیات، کالام، مالم جبہ اور مری میں تیز برفباری کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔مری میں شدید برفباری سے اب تک 10 انچ تک برف پڑچکی ہے ،کان مہترزئی میں برف باری کے باعث کوئٹہ ڑوب شاہراہ بند کردی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے پہلے ہفتے تک ملک کے بیشتر علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملتان اور مضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

ملتان اور مضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

ہم نصابی سرگرمیاں تعلیم کا لازمی حصہ ہیں‘ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود

ہم نصابی سرگرمیاں تعلیم کا لازمی حصہ ہیں‘ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود

پاکستان کی آم کی پیدوار میں رواں سال بھی کمی ہونے کا انکشاف

پاکستان کی آم کی پیدوار میں رواں سال بھی کمی ہونے کا انکشاف

ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرد آلودہوائیں چلنے کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرد آلودہوائیں چلنے کاامکان ہے ..

پنجاب کے اکثر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اور وسطی حصوں میں شدید گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب کے اکثر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اور وسطی حصوں میں شدید گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم گرم اورخشک رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم گرم اورخشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور والے قیامت خیز گرمی کیلئے تیار ہو جائیں

لاہور والے قیامت خیز گرمی کیلئے تیار ہو جائیں

محکمہ موسمیات کا شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کا شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری