کیا پاکستان میں 2010 کی طرز کا خوفناک سیلاب آنے والا ہے؟

رواں برس ملک میں مون سون کی معمول سے کہیں زیادہ بارشیں ہونے کا امکان، معمول سے زیادہ بارشوں کے باعث تباہ کن سیلاب آ سکتا ہے

منگل 19 مارچ 2019 22:56

کیا پاکستان میں 2010 کی طرز کا خوفناک سیلاب آنے والا ہے؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2019ء) کیا پاکستان میں 2010 کی طرز کا خوفناک سیلاب آنے والا ہے؟ رواں برس ملک میں مون سون کی معمول سے کہیں زیادہ بارشیں ہونے کا امکان، معمول سے زیادہ بارشوں کے باعث تباہ کن سیلاب آ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سال 2010 کے دوران آنے والے خوفناک اور تباہ کن سیلاب کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں بے پناہی تباہی مچی تھی۔

2010 کے سیلاب کے دوران جہاں بے پناہ جانی نقصان ہوا تھا، وہیں ملکی معیشت کو کھربوں روپے کا نقصان بھی ہوا تھا۔ اب ایک تشویش ناک الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان پھر سے خوفناک سیلاب اور تباہی کے دہانے پر ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رواں برس ملک میں مون سون کی معمول سے کہیں زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

معمول سے زیادہ بارشوں کے باعث پاکستان میں تباہ کن سیلاب آ سکتا ہے۔

اس حوالے سے فیڈرل فلڈ کمیشن نے بتایا ہے کہ ملک میں ریکارڈ بارشوں اور برف باری کے بعد سپر فلڈ کا خدشہ ہے۔ آئندہ مون سون سے پہلے اقدامات نہ کیے تو بڑے تباہی آسکتی ہے۔ فیڈرل فلڈ کمیشن احمد کمال نے حکومت کو آگاہ کردیا ہے کہ آئندہ مون سون میں تباہ کن سیلاب آ سکتا ہے اس لیے حفاظت کے پیشگی اقدامات کرلیں۔ احمد کمال کے مطابق فلڈ کنٹرول سسٹم کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

انھوں نے وزارت خزانہ سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 15 ارب روپے رکھنے کی بھی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں رواں برس موسم سرما میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں اور برفباری ہوئی ہے۔ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی شدت برقرار ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور والے قیامت خیز گرمی کیلئے تیار ہو جائیں

لاہور والے قیامت خیز گرمی کیلئے تیار ہو جائیں

محکمہ موسمیات کا شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کا شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری

زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی بندش کا باعث بن سکتا ہے.امریکی ادارے ..

زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی بندش کا باعث بن سکتا ہے.امریکی ادارے ..

لاہور سمیت صو بہ  کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ 12مئی تک جاری رہے گا،ترجمان پی ڈی ایم

لاہور سمیت صو بہ کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ 12مئی تک جاری رہے گا،ترجمان پی ڈی ایم

ملتان اور مضافات میں  ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

ملتان اور مضافات میں ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان

10 مئی تک پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے

10 مئی تک پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل 10 مئی سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،ترجمان پی ..

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل 10 مئی سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،ترجمان پی ..

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان

ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری