ملتان ،شدید ژالہ باری نے تباہی مچادی ،ہزاروں ایکڑ پر کھڑی تیار فصلیں تباہ

ژالہ باری سے سبزیاں، چارے، مکئی اور گندم کی فصلیں اجڑ گئیں، کاشتکاروں کی حکومت سے مدد کی اپیل وزیراعظم عمران خان فصلوں کے نقصانات سے آگاہ ہیں، حکومت اور متعلقہ ادارے ہر ممکن کردار ادا کریں گے، ترجمان ندیم افضل چن

جمعرات 18 اپریل 2019 15:21

ملتان/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) ملتان کے نواحی علاقوں میں 15 منٹ کی شدید ژالہ باری نے تباہی مچادی جس سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی تیار فصلیں تباہ کردیں۔تفصیلات ملتان کے نواحی علاقوں میں تیز بارش اور صرف 15 منٹ کی ژالہ باری سے ہزاروں کاشت کار متاثر ہوگئے ،ژالہ باری سے سبزیاں، چارے، مکئی اور گندم کی فصلیں اجڑ گئیں جس کے باعث کاشت کاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔

ادھر راجن پور کے مقام کوہِ سلیمان پر بھی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے جس سے سیکڑوں گھر اور ہزاروں ایکڑ پر تیار گندم کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق کاہا سلطان کے سیلابی ریلے نے راجن پور میں تباہی مچا دی کوہ سلیمان کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اس حوالے سے وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان فصلوں کے نقصانات سے آگاہ ہیں، حکومت اور متعلقہ ادارے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے عہدیدار نے بتایا کہ صرف پنجاب میں گندم کو پہنچے والے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 2 لاکھ ٹن سے زائد ہے،اس کے علاوہ بارشوں کے باعث درجنوں اموات ہوئیں اور چاروں صوبوں میں متعدد مکانات کو بھی سخت نقصان پہنچا۔ محکمہ ذراعت پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر انجم بھٹر نے بتایا کہ بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں 15 اضلاع میں گندم کی فصل کو نقصان پہنچا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری