پرائیویٹ سکولوں کی زائد فیسوں کی لوٹ مار سلسلہ عروج پر

جمعہ 19 اپریل 2019 19:11

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) شہر سمیت ضلع بھر میں پرائیویٹ سکولوں کی زائد فیسوں کی لوٹ مار سلسلہ عروج پر ،انتظامیہ خاموش تماشائی ،والدین سراپا احتجاج ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطا بق ڈیرہ شہر سمیت ضلع بھر میں پرائیویٹ سکولوں کے مالکان بچوں کے والدین سے داخلہ فیس ،سالانہ فیس جبکہ بعض سکولوں کے مالکان نے سیشن چارجز کے نام پر نیا ٹیکس عائد کردیا ہے جو ہزاروں روپے بنتا ہے بٹورے جارہے ہیں ۔

والدین نے صحافیوں کو بتایا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کی آمد سے قبل ہی سکولوں کالجوں میں زیر تعلیم طلباء طالبات کو سکولوں کیا انتظامیہ کی طرف سے تین ماہ کی فیسیں یکمشت ادا کرنے کے حوالے سے ہتھکنڈے استعمال کرنے شروع کردیئے گئے ہیں جس پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے پابندی عائد کررکھی ہے۔

(جاری ہے)

قابل ذکر امر یہ ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پرائیویٹ سکول مالکان کو گزشتہ برس وصول کی گئیں فیسیں واپس کرنے کے احکامات جاری کیے لیکن بااثر سکول مالکان نے عدالتی احکامات کو ماننے سے صاف انکار کردیا اور تین ماہ کی فیسیں ہضم کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔

سکولوں کالجوں میں زیر تعلیم طلباء وطالبات اور ان کے والدین نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،صوبائی وزیر تعلیم ،چیف سیکرٹری ،سیکرٹری تعلیم ،کمشنر ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول مالکان کی طرف سے عائد کیے گئے نئے ٹیکسز اور یکمشت تین ماہ کی فیسوں پر پابندی عائد کی جائے تاکہ غریب اور سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرسکیں ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..