بھاری تنخواہیں لینے والوں کو اب بھاری بھرکم کام کرکے دکھانا ہوگا ، عثمان بزدار

فلاح عامہ کے منصوبوں میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں، فلاح عامہ کے منصوبوں کا خود جائزہ لینے کا اعلان وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس، ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں فلاح عامہ کے منصوبوں اور ترقیاتی پروگرام کا جائزہ

جمعہ 26 اپریل 2019 01:10

بھاری تنخواہیں لینے والوں کو اب بھاری بھرکم کام کرکے دکھانا ہوگا ، عثمان بزدار
لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہواجس میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں ہونے والے فلاح عامہ کے منصوبوں اور ترقیاتی پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-اجلاس میں عوام کی فلاح و بہبودکے منصوبے بروقت مکمل نہ کرنے پر وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کیا- وزیر اعلی نے کہا کہ فلاح عامہ کے منصوبوں میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں-وزیر اعلی نے فلاح عامہ کے منصوبوں کا خود جائزہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا ذاتی طور پرجائزہ لینے کے لئے دورے کروں گا-انہوں نے کہا کہ ہر علاقے کو ترقیاتی پروگرام میں حصہ ملنا چاہیے اور منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نا قابل برداشت ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے قبائلی علاقوں میں چھوٹے کاشتکاروںکودیئے گئے قرضوں کی فہرست طلب کرلی۔شجر کاری مہم کے تحت کم تعداد میں پودے لگانے پر وزیر اعلی نے محکمہ جنگلات کی سرزنش کی اورسکولوں میں سولر پینلز لگانے کے کام میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ سکولوں میں سولر پینلز لگانے کے کام میں سست روی پرتاخیر کا کون ذمہ دار ہے کیا انرجی ڈیپارٹمنٹ کی یہ کارکردگی ہے -انہوں نے کہا کہ بھاری تنخواہیں لینے والوں کو اب بھاری بھرکم کام کرکے دکھانا ہوگا۔

اجلاس میں ڈیرہ غازی خان اوردیگر علاقوںمیں سڑکوں،سرکاری عمارتوں،ہسپتالوں اورسکولوں کی تعمیر کے منصوبوںکا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت پرعدم اعتماد کا اظہارکیا اور کہا کہ خانہ پری کافی نہیں،اب کام کر نا ہو گا اور نتائج دینا ہوں گے اور ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا خود فیلڈ میںجاکر جائزہ لوں گا۔

مظفرگڑھ ڈیرہ غازی خان روڈ کے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گی- وزیراعلی نے قبائلی علاقہ جات کی سیٹلمنٹ کیلئے ضروری کارروائی ایک ہفتے میں شروع کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی -اجلاس میں چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،آئی جی پولیس پنجاب ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام نے شرکت کی جبکہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے انتظامی افسران ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئی-

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان