ْانٹر نیٹ سروس کے بے ہنگم تاروں کے جال ضلع وسطی کی خوبصورتی کو ماند کررہے ہیں۔ریحان ہاشمی

جمعرات 23 مئی 2019 00:24

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی میں تعمیر و ترقی کے کاموں کے علاوہ بیوٹی فکیشن کے کام بھی تیزی سے جاری ہیں تاہم انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ادارے اور کے الیکٹرک بے ہنگم تاروں کا جال بچھا کر ضلع کی خوبصورتی کو ماند کررہے۔ بدھ کوجاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکریٹیریٹ میں امتیاز جونیجو کی سربراہی میں انٹرنیٹ سروس پروائڈر(آئی ایس پی)کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محمد فہیم خان ودیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ چئیرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ضلع میں نارتھ ناظم آباد جیم خانہ جانے والی سڑک کی طرز پر سڑکیں تعمیر کی جائیں جس میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سڑک کے درمیان میں کی گئی ہے جو خوبصورت اور روشنی کے حوالے سے بہتر ہے، دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کے لئے ڈک استعمال کیئے جاتے ہیں اور زیر زمین تاریں ڈالی جاتی ہیں تاکہ شہر کی خوبصورتی بر قرار رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ضلع میں مرحلہ وار کام کروارہے ہیں جس میں پہلے مرحلے میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی بوسیدہ لائینوں کی تبدیلی کا کام کیا اور اب ان جگہوں پر سڑکوں کی تعمیر کے کام کیئے جارہے ہیں جبکہ اگلا مرحلہ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا ہے جو جلد شروع کیا جارہا ہے۔ اس موقع پرآئی ایس پی کے وفد کے سربراہ امتیاز جونیجو نے کہا کہ ہم اس شہر اور ضلع کو اون کرتے ہیں اور بلدیہ وسطی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں، انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ انٹرنیٹ کیبلز کی مناسب کلیپنگ کی جائے گی اور جہاں ضرورت محسوس ہوئی وہاں بلدیہ وسطی کی مشاورت سے انٹرنیٹ کیبلنگ کا کام زیر زمین کیا جائے گا۔

انہوں نے تکنیکی معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرحلہ وار کہیں پانچ کہیں چھ اور کہیں دس کا ڈک بناتے ہیں۔ ملاقات میں طے پایا کہ آئی ایس پی اور بلدیہ وسطی کی انتظامیہ مشترکہ طور پر بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرے گی۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کی کونسل اتفاق رائے سے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں سے ٹیکس کی وصولی کے سلسلے میں قرار داد منظور کر چکی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان